نیلور، 15 جون: آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے سنگم منڈل کے دوورو گا¶ں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد مشتبہ حالات میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ، جس کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔انسپکٹر سرینواس ریڈی نے پیر کے روز میڈیا کو بتایا کہ ریٹائرڈ استاد مدھوسودن را¶، ان کی اہلیہ رتناولی اور بیٹے سائی سکرت کی لاشیں ان کے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر سے مدھوسودن را¶ کی جانب سے تحریر کردہ ایک مبینہ خودکشی نوٹ اور جائیداد سے متعلق ایک وصیت نامہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ تاہم پولیس کو یہ بات مشتبہ معلوم ہوئی کہ تینوں افراد کے ہاتھ اور پا¶ں رسی سے بندھے ہوئے پائے گئے ، جس کے باعث واقعے کے مختلف پہلو¶ں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔انسپکٹر نے بتایا کہ مدھوسودن را¶ تقریباً تین سال قبل تدریسی خدمات سے ریٹائر ہوئے تھے ، جبکہ ان کا بیٹا سائی سکرت بی ٹیک مکمل کرنے کے بعد تروپتی میں ملازمت کر رہا تھا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے گورنمنٹ جنرل اسپتال (جی جی ایچ) منتقل کر دیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے تفتیش کی جا رہی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے ۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات