National

اندور میں آلودہ پانی سے 33 ویں موت، بیوی کے بعد شوہر نے بھی دم توڑا

اندور میں آلودہ پانی سے 33 ویں موت، بیوی کے بعد شوہر نے بھی دم توڑا

اندور، 6 فروری : مدھیہ پردیش میں اندور کے بھاگیرتھ پورہ علاقے میں آلودہ پانی سے پھیلی بیماری کے باعث ایک اور مریض کی موت ہو گئی ہے ۔ اس سانحے میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 33 ہو چکی ہے ۔ تازہ ترین واقعے میں اہلیہ کی موت کے بعد اب شوہر کی بھی جان چلی گئی ہے ۔ بھاگیرتھ پورہ کے رہنے والے الگورام یادو (70) کی جمعرات کی دیر رات علاج کے دوران موت ہو گئی۔ انہیں 9 جنوری کو اربندو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں قے اور اسہال (الٹی دست) کی شکایت کے ساتھ سانس لینے میں بھی تکلیف ہو رہی تھی۔ اس سے قبل ان کی اہلیہ ارمیلا یادو کی بھی آلودہ پانی سے بیمار ہونے کے بعد موت ہو چکی ہے ۔ ارمیلا کو بھی قے اور اسہال کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران انہوں نے دم توڑ دیا تھا۔ متوفی کے بیٹے سنجے یادو کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو پہلے سے کوئی سنگین بیماری نہیں تھی۔ قے اور اسہال کی وجہ سے حالت بگڑنے پر انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی موت ہو گئی۔ اس وقت اس معاملے سے متعلق تین مریض اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 450 سے زائد مریض علاج سے فارغ ہو چکے ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments