National

آندھرا پردیش میں خوفناک حادثہ، ڈمپر سے ٹکر کے بعد بس بنی آگ کا گولہ، 14 مسافروں کی موت، 20 زخمی

آندھرا پردیش میں خوفناک حادثہ، ڈمپر سے ٹکر کے بعد بس بنی آگ کا گولہ، 14 مسافروں کی موت، 20 زخمی

آندھرا پردیش کے پرکاشم (مارکا پورم) ضلع میں جمعرات کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ رائے ورم کے قریب ایک پرائیویٹ بس اور ڈمپر کے درمیان بھیانک ٹکرہوگئی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کئی مسافر بس کے اندر ہی پھنس گئے اور باہر نکلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔ اس المناک حادثے میں تقریباً 14 مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ تقریباً 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد موقعہ واردات پر کہرام مچ گیا اور آس پاس کے لوگوں نے فوری طور پر بچاؤ اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے اور زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کا کام کیا۔ انتظامی حکام کے مطابق حادثہ جمعرات کی صبح تقریباً 6 بجے اس وقت پیش آیا جب ہری کرشنا ٹریولس کی ایک پرائیویٹ بس تلنگانہ کے نرمل سے آندھرا پردیش کے نیلور کی سمت جا رہی تھی۔ جب یہ بس رائے ورم کے قریب کان کنی کے علاقے سے گزر رہی تھی، تبھی سامنے سے آرہے بجری سے لدے ڈمپر (ٹپر ٹرک) سے اس کی بھیانک ٹکرہو گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور چند ہی لمحوں میں بس میں آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس آگ کے گولے میں تبدیل ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر کے بعد بس کے اندر افراتفری مچ گئی۔ کئی مسافر سوئے ہوئے تھے اس لیے انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اچانک کیا ہوا۔ بس کے پچھلے حصے میں بیٹھے کئی مسافر آگ اور دھوئیں کی وجہ سے باہر نہیں نکل پائے۔ آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے مسافروں کو بچنے کا موقع نہیں ملا۔ آگ کے شعلوں اور دھوئیں کی وجہ سے کچھ لوگوں کی دم گھٹنے سے موت ہوگئی جبکہ کئی مسافر سنگین طور سے جھلس گئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments