بالی ووڈ اداکارہ نینا گپتا نے ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کی ہے۔ ایک حالیہ گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ بیٹی مسابا گپتا کی پیدائش کے باوجود اُنہوں نے شادی کیوں نہیں کی۔ ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب نینا گپتا سے ویوین رچرڈز کے ساتھ محبت سے متعلق پوچھا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ یہ اُن سے جا کر پوچھیں۔ سب لوگ اُن سے سوال کرنے سے ڈرتے ہیں۔ آپ سب مجھ سے ہی کیوں پوچھتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم محبت میں تھے۔ اگرچہ ہم بہت کم عرصے تک ساتھ رہے، لیکن جو وقت ہم نے ایک ساتھ گزارا وہ بہت خوبصورت تھا۔ شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے نینا گپتا نے کہا کہ یہ عملی طور پر ممکن نہیں تھا۔ یا تو مجھے اپنی نوکری چھوڑ کر ویسٹ انڈیز جانا پڑتا، یا پھر اُنہیں اپنا کیریئر چھوڑ کر بھارت آنا پڑتا اور ان میں سے کوئی بھی بات ممکن نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن اُس وقت میں محبت میں اندھی ہو چکی تھی۔ ایسے حالات میں کون دوسروں کی سنتا ہے؟ کون اپنے فیصلوں پر رک کر غور کرتا ہے؟ کون اپنے والدین کی بات مانتا ہے؟ مسابا کی پیدائش کا فیصلہ میرا اپنا تھا۔ پھر میں نے اُن (ویوین) سے پوچھا کہ کیا وہ اس بات پر راضی ہیں کہ میں اُن کے بچے کو جنم دوں، انہوں نے ہاں کہہ دیا۔ نینا گپتا نے کہا کہ ویوین رچرڈز نے کبھی بھی عوامی طور پر مسابا کو اپنی بیٹی تسلیم کرنے سے گریز نہیں کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکیلے بچے کی پرورش کرنا آسان نہیں ہوتا، اور یہ بچے کے لیے بھی بہتر نہیں ہوتا۔ نینا گپتا کی ذاتی زندگی اکثر خواتین کی خود مختاری سے متعلق ان کے خیالات کے تناظر میں زیرِ بحث رہی ہے۔ انہوں نے نومبر 1989 میں شادی کے بغیر اپنی بیٹی مسابا کو جنم دیا۔ اداکارہ اس سے قبل کہہ چکی ہیں کہ اگرچہ اُن کا فیصلہ اُن کے لیے درست ثابت ہوا، لیکن وہ دوسروں کو مشورہ نہیں دیں گی کہ ایسا قدم بغیر سوچے سمجھے اٹھائیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں