مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) ویریندر سنگھ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے عام مسافروں کو درپیش مشکلات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ دل کو چھونے والی اس پوسٹ میں انہوں نے ٹرین کے جنرل کوچ میں سفر کرنے والوں کی تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے حکومت سے ان ڈبوں اور سیٹوں کی تعداد بڑھانے کی گزارش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ڈی ایس پی ویریندر سنگھ پیر کی صبح تقریباً 4 بجے سورت تاپتی گنگا ایکسپریس (19046) سے سفر کر رہے تھے۔ انہوں نے اے سی کوچ اور جنرل ڈبے کے درمیان لگے ٹرانسپیرینٹ دروازے کی تصویر شیئر کی، جس پر موٹے سلسلے کا تالا لگا ہوا تھا۔ دروازے کے اس پار جنرل کوچ میں کھڑے، تھکے اور اونگھتے ہوئے مسافر صاف دکھائی دے رہے تھے۔ پولیس افسر کے مطابق وہ اپنی سیٹ سے کمبل ہٹا کر واش روم جانے کے لیے اٹھے تو لمحہ بھر کو دروازے کے اس طرف رکے مگر جنرل کوچ کی خستہ حالت دیکھ کر ان سے آنکھ ملانے کی ہمت نہیں ہوئی۔ انہوں نے لکھا کہ وہاں موجود کئی مسافر ممکنہ طور پر بہار کے چھپرا اسٹیشن سے چلے ہوں گے، جو گزشتہ روز صبح 9 بجے سے کھڑے ہوں۔ ان کے لیے محض 10 انچ جگہ بھی کسی نشست کی طرح غنیمت ہے۔ ڈی ایس پی نے افسوس ظاہر کیا کہ تیز رفتار ٹرینوں اور نئی سہولتوں کے شور میں وہ مسافر کہیں گم ہو گئے ہیں جنہیں کم سے کم بیٹھنے کی جگہ بھی میسر نہیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر جنرل کلاس کے مسافروں کے لئے محض اضافی ٹرینیں اور سیٹیں مہیا کر دی جائیں تو انہیں بے پناہ راحت مل سکتی ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’انہیں اے سی کی ضرورت نہیں، وہ اپنا کمبل خود لے کر چلتے ہیں۔ انہیں صرف بیٹھنے کے لئے مناسب جگہ چاہیے تاکہ لمبے سفر میں کچھ سکون مل سکے۔‘‘ ڈی ایس پی ویریندر سنگھ نے یہ بھی لکھا کہ سفر کی سہولیات میں جو 180 ڈگری کا فرق ہے، اسے کم کئے بغیر ملک کے ترقی یافتہ ہونے کا کوئی دعویٰ مضبوط نہیں ہو سکتا۔ ان کے مطابق ٹرین عام آدمی کی لائف لائن ہے اور اسی طبقے کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہے۔ ’ انہوں نے کہا کہ متعلقہ روٹ پر ٹرینوں کی تعداد بڑھائی جائے تاکہ جنرل کوچ کے مسافروں کو کم از کم بیٹھنے کی سہولت تو دستیاب ہو۔ ان کی اس پوسٹ نے سوشل میڈیا پر وسیع بحث چھیڑ دی ہے اور عام مسافروں نے بھی اپنی مشکلات کے تجربات شیئر کرنا شروع کر دیے ہیں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو