National

آن لائن گیم کھیلنے سے کیوں روکا؟ تین بہنوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا

آن لائن گیم کھیلنے سے کیوں روکا؟ تین بہنوں نے انتہائی قدم اٹھا لیا

والد کی جانب سے آن لائن گیم کھیلنے سے روکنے پر تین بہنوں نے عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق غازی آباد میں نویں منزل کے فلیٹ سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے والی نابالغ بہنوں کے والد نے کہا کہ وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ وہ جو گیم کھیل رہی ہیں اس میں ’ٹاسک‘ شامل ہیں۔ 12 سالہ پاکھی، 14 سالہ پراچی اور 16 سالہ ویشیکا مبینہ طور پر ایک آن لائن کورین گیم کے جنون میں مبتلا تھیں اور انہوں نے 2 سال قبل اسکول جانا بھی چھوڑ دیا تھا۔ والد کے مطابق بیٹیوں کو گیم کھیلنے سے روکا تھا اور وہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ کوریا جانا چاہتی ہیں۔ چیتن کمار نے کہا بتایا کہ وہ اکثر کہتے تھی کہ کوریا جانا چاہتی ہیں۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ اس گیم میں اس طرح کے کام شامل ہیں۔ مجھے اس سب کے بارے میں تب ہی پتہ چلا جب پولیس کی فرانزک ٹیم نے ان کے موبائل فون کی جانچ کی۔ پولیس کو صبح تقریباً 2:15 بجے اطلاع ملی کہ صاحب آباد علاقے میں ٹیلا موڑ تھانے کی حدود میں بھارت سٹی کے ایک ٹاور میں تین لڑکیوں نے نویں منزل کے فلیٹ کی بالکونی سے چھلانگ لگا دی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ لڑکیاں گراؤنڈ فلور پر گر کر جان لیوا چوٹیں آئی ہیں۔ انہیں ایمبولینس کے ذریعے لونی کے ایک اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے آٹھ صفحات پر مشتمل ایک ڈائری برآمد کی جس میں ان کی گیمنگ اور موبائل سرگرمیوں کی تفصیل تھی۔ واقعات کی ترتیب کو سناتے ہوئے لڑکیوں کے والد چیتن کمار نے کہا کہ اس وقت سب سو رہے تھے۔ میری بیوی اندر کے کمرے میں سو رہی تھی۔ لڑکیاں پانی پینے کے بہانے بیدار ہوئیں، اندر سے دروازہ بند کیا اور بالکونی سے چھلانگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے پاس موبائل فون تھے لیکن میں نے فوری طور پر ان پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے فون کمرے کے باہر پھینک دیے۔ بعد میں پولیس نے انہیں تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments