آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس چلانے والے یوٹیوبر سے لگژری گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ اتر پردیش کے ضلع اُناؤ کے رہائشی انوراگ دویدی کے گھر تلاشی کے دوران لیمبورگینی یورس، بی ایم ڈبلیو زیڈ فور اور مرسڈیز بینز سمیت 4 مہنگی اسپورٹس کاریں برآمد کی گئی ہیں۔ آن لائن بیٹنگ اور جوئے کی ایپس کے ذریعے غیر قانونی دولت کمانے والے یوٹیوبر انوراگ دویدی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ادارے کے مطابق انوراگ دویدی نے اسکائی ایکسچینج اور دیگر آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر کر کے خطیر رقم کمائی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی آمدن کو مختلف طریقوں سے منی لانڈرنگ کے ذریعے سفید کیا گیا اور پھر لگژری گاڑیوں اور قیمتی اثاثوں کی خریداری میں استعمال کیا گیا۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دویدی نے غیر قانونی کمائی سے حاصل اثاثوں کو جائز ظاہر کرنے کی کوشش کی، وہ اپنے یوٹیوب چینل پر جوئے اور بیٹنگ ایپس کی تشہیر کرتا تھا، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ان پلیٹ فارمز سے جڑ گئے۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ غیر قانونی رقوم حوالہ نیٹ ورک، مول اکاؤنٹس اور نقد رقم کے ذریعے وصول کی گئیں، جبکہ دویدی اور اس کے اہلِ خانہ کے بینک اکاؤنٹس میں بڑی رقوم بغیر کسی جائز کاروباری جواز کے منتقل ہوئیں، یوٹیوبر نے دبئی سمیت بیرونِ ملک غیر منقولہ جائیدادیں بھی خریدیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود