National

امیٹھی: ڈی ایم نے ایس آئی آر کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائے جانے پر پانچ ملازمین کو معطل کیا

امیٹھی: ڈی ایم نے ایس آئی آر کی کارکردگی غیر تسلی بخش پائے جانے پر پانچ ملازمین کو معطل کیا

امیٹھی:24 نومبر: اتر پردیش کے ضلع امیٹھی کے ڈی ایم سنجے چوہان نے ووٹر لسٹ کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی (ایس آئی آر)مہم کے دوران اپنے فرائض میں لاپرواہی برتنے پر پانچ ملازمین کو معطل کر دیا ہے ۔ معطل کیے گئے ملازمین میں سکریٹری، بی ایل او (بوتھ لیول آفیسر)، روزگار سیوک، اور صفائی کرمچاری شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، ریونیو لیکھپال کو وجہ بتاو نوٹس دیا گیا ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا اپنا ایمنوریشن فارم ضروربھریں۔ چوہان نے پیر کو ایس آئی آر کے تحت تحصیل ہال میں چل رہے ڈیجیٹلائزیشن پروگرام کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ افسران، ملازمین اور تکنیکی معاونین کو ضروری ہدایات دیں۔ اس کے بعد ضلع مجسٹریٹ نے تحصیل امیٹھی کے پرائمری اسکول کوہرا میں نظر ثانی کے عمل کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ سب ڈویژنل مجسٹریٹ امیٹھی آشیش سنگھ بھی موجود تھے ۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے کوہرا میں فارموں کی تقسیم، جمع آوری اور ڈیجیٹلائزیشن کا جائزہ لیا۔ اس دوران کام کی رفتار غیر تسلی بخش پائی گئی، جس کی وجہ سے انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) امیٹھی برجیش سنگھ کوگرام سبھا کوہرا کے گرام پنچایت آفیسر کیرتی سنگھ، پنچایت اسسٹنٹ، روزگار سیوک، صفائی ملازم اور بی ایل او کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی، سپروائزر/لیکھپال کو تنبیہ جاری کرنے کی بھی ہدایت دی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments