نامور اداکار امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کو اپنے لیے مشکل وقت میں ایک راحت قرار دے دیا۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے، اداکار ابھیشیک بچن، ہمیشہ سے فلمی دنیا کے سب سے پسندیدہ باپ بیٹوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دونوں اپنی خاموش محبت اور جذباتی تعلق کو اکثر دل سے جڑے لمحات کے ذریعے ظاہر کرتے ہیں۔ اب امیتابھ نے ایک نہایت ذاتی لمحہ شیئر کیا ہے جو اس رشتے کی اصل روح کو اُجاگر کرتا ہے۔ اپنے حالیہ بلاگ پوسٹ میں 81 سالہ اداکار نے بتایا کہ کس طرح ابھیشیک کی بنا اطلاع دیے کمرے میں آمد نے انہیں اضطراب اور بےچینی کے عالم میں سکون اور راحت بخشی۔ امیتابھ نے لکھا، ’اور بےربطی، بے سمتی اور بیکاری کے کرب میں، ایک خوشگوار سانس آتا ہے جب بیٹا کمرے میں بنا اطلاع دیے داخل ہوتا ہے، یہ حیرت زدہ ہے اور یوں ساری منفی سوچیں، فکر اور بےچینی دھل جاتی ہیں۔‘ اس موقع پر امیتابھ نے بیٹے کی گرمجوشی اور محبت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایک خوبصورت، خیال رکھنے والا ساتھی، دوست اور اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ انہوں نے اس بات پر شکرگزاری کا اظہار کیا کہ عوامی زندگی کی دہائیوں بعد بھی خاندان کی موجودگی انہیں سکون اور یقین فراہم کرتی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں