Entertainment

امیتابھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ خریدنے کی پیشکش پر کیا کہا؟

امیتابھ نے بہترین اداکار کا ایوارڈ خریدنے کی پیشکش پر کیا کہا؟

بالی ووڈ کی سب سے یادگار فلم شعلے کی جوڑی امیتابھ بچن و دھرمیندر آف اسکرین بھی قریبی دوست تھے اور اپنے کام کے اصولوں کے حوالے سے ایک جیسی سوچ رکھتے تھے۔ میڈیا کے مطابق تھیٹر کے مالک اور پروڈیوسر منوج دیسائی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں اداکاروں نے اس دور میں ایوارڈ خریدنے سے انکار کر دیا تھا، جب مبینہ طور پر اداکاروں کو مالی فائدے کے بدلے ٹرافیاں پیش کی جاتی تھیں۔ ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے منوج نے کہا کہ ایک بار میں اور امیتابھ بچن ساتھ بیٹھے تھے، ایوارڈ فنکشن چل رہا تھا۔ رؤف احمد (مرحوم فلم رائٹر) میرے پاس آئے اور کہا کہ اگر میں امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دے دوں تو کیا آپ اس پارٹی کا پورا خرچ اٹھائیں گے؟ منوج نے مزید کہا کہ بگ بی نے یہ پیشکش سختی سے مسترد کر دی۔ میں نے امیتابھ بچن سے اس بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا امیتابھ بچن ایوارڈ نہیں خریدتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے معلوم ہے یہ ایوارڈ کس کو ملے گا، یہ انیل کپور کو ملے گا اور وہ پہلے ہی اپنے گھر کی چھت پر ایک بڑی پارٹی کا انتظام کر چکا ہے۔ اور واقعی اس سال انیل کپور کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا۔ میرا خیال ہے کہ اسے یہ ایوارڈ فلم مسٹر انڈیا کے لیے ملا۔ انیل کپور نے فلم فیئر پارٹی کا خرچ اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی، اسی لیے اسے ایوارڈ دیا گیا۔ تاہم منوج کے اس دعوے کے برعکس، انیل کپور نے مسٹر انڈیا (1987) کے لیے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ نہیں جیتا تھا۔ انہیں اپنا پہلا بہترین اداکار کا ایوارڈ 1989 میں فلم تیزاب کے لیے ملا، اسی سال امیتابھ بچن بھی اپنی فلم شہنشاہ کے لیے اسی کیٹیگری میں نامزد تھے۔ منوج نے مزید کہا کہ امیتابھ کی طرح دھرمیندر بھی ایوارڈ نہ خریدنے کے اسی اصول پر کاربند تھے۔ دھرمیندر نے بھی سو فیصد ایسی پیشکش سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوئی ایوارڈ نہیں خریدیں گے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار اور ’ہی مین‘ دھرمیندر 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں جل بسے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments