Entertainment

امیتابھ نے اے آئی سے بنی تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگ لی

امیتابھ نے اے آئی سے بنی تصویر شیئر کرنے پر معافی مانگ لی

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے حال ہی میں غلطی سے شیئر اور بعد میں ڈیلیٹ کی گئی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ تصویر کے بعد وضاحت جاری کی ہے۔ انھوں نے اس موقع پر اپنی ایک بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی، جس میں وہ ہاتھ جوڑے مسکرا رہے ہیں۔ امیتابھ بچن نے اے آئی سے بنی تصویر شیئر کرنے کے بعد معافی مانگی اور کہا ہاتھ پاؤں جوڑ لیتے ہیں۔ اپنے بلاگ پر انھوں نے ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ گاؤں کے رہنے والے ہیں اور جو کچھ کر سکتے ہیں، اپنی پوری کوشش کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کیا کریں بھائی؟ ہم گاؤں کے لوگ ہیں! جو بن پڑتا ہے کر لیتے ہیں، جو نہیں ہوتا، ہاتھ پاؤں جوڑ لیتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم بحیثیت انسان سب بڑے پیدا ہوئے ہیں، انسان ہونا ہی بڑی بات ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اسے سمجھو اور اسی طرح جیو۔ 83 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی پوری کوشش کے حوالے سے پر عزم ہیں اور اپنی عاجزانہ شروعات پر غور کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments