National

امید ہے الیکشن کمیشن بہار کی حتمی ووٹر لسٹ میں موجود غلطیوں کی اصلاح کرے گا: سپریم کورٹ

امید ہے الیکشن کمیشن بہار کی حتمی ووٹر لسٹ میں موجود غلطیوں کی اصلاح کرے گا: سپریم کورٹ

بہار میں ایس آئی آر (ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظرثانی) کے جاری فائنل ووٹر لسٹ سے متعلق سپریم کورٹ نے آج انتہائ اہم تبصرہ کیا۔ 16 اکتوبر کو ہوئی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے کہا کہ ’’امید ہے الیکشن کمیشن بہار کی حتمی ووٹر لسٹ میں ٹائپنگ اور دیگر غلطیوں کی اصلاح کرے گا۔‘‘ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالیا باغچی کی بنچ نے اب اس معاملے پر آئندہ سماعت کے لیے 4 نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ آج کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے کہا کہ 30 ستمبر کو اس کے ذریعہ شائع فائنل ووٹر لسٹ سے متعلق اب تک ایک بھی اعتراض درج نہیں کرایا گیا۔ حالانکہ عرضی دہندہ اے ڈی آر کی طرف سے پیش ہوئے ایڈووکیٹ پرشانت بھوشن نے کہا کہ ایک ووٹر کے ذریعہ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کا نام ووٹر لسٹ میں نہیں جوڑا گیا تھا، جسے الیکشن کمیشن نے 7 اکتوبر کو سماعت میں فرضی بتایا تھا، لیکن ووٹر کا دعویٰ سچ ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہیے کہ کتنے ووٹرس کے نام حتمی ووٹر لسٹ سے حذف کیے گئے ہیں۔ اس درمیان بنچ نے اعتراف کیا کہ کچھ اسمبلی حلقوں میں ووٹر لسٹ 17 اکتوبر کو فریز ہو جائے گی، کیونکہ وہاں پہلے مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دیگر اسمبلی حلقوں میں ووٹر لسٹ 20 اکتوبر کو فریز ہوگی، جہاں دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ ہوگی۔ گزشتہ سماعت میں عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن سے ان 3.66 لاکھ ووٹرس کی تفصیل دینے کو کہا تھا جو ڈرافٹ ووٹر لسٹ کا حصہ تھے لیکن فائنل ووٹر لسٹ سے باہر کر دیے گئے۔ اس تعلق سے عدالت نے کہا کہ معاملہ مبہم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments