Entertainment

امریش پوری کیساتھ پہلی شوٹنگ پر گھبراہٹ کا شکار تھی: امیشا پٹیل

امریش پوری کیساتھ پہلی شوٹنگ پر گھبراہٹ کا شکار تھی: امیشا پٹیل

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے فلم غدر میں لیجنڈری اداکار امریش پوری کے ساتھ کام کرنے کے اپنے یادگار تجربے کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنی پہلی مشترکہ شوٹنگ کے دوران شدید گھبراہٹ کا شکار تھی۔ میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل نے بتایا کہ فلم غدر میں میرا پہلا سین امریش پوری کے ساتھ ایک جذباتی اور آمنے سامنے کی صورتِ حال پر مبنی تھا، جس کی وجہ سے میں بے حد خوفزدہ اور نروس تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اس سین کی شوٹنگ سے پہلے کانپ رہی تھی، تاہم امریش پوری نے اپنے دوستانہ اور حوصلہ افزا رویے سے میری تمام گھبراہٹ دور کر دی۔ امیشا پٹیل کے مطابق امریش پوری میرے لیے کام کرنا بہت آسان بنا دیتے تھے، انہوں نے کبھی مجھے یہ احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک عظیم اور تجربے کار اداکار ہیں جبکہ میں ایک نئی فنکارہ ہوں، اس وقت میری فلم کہو نا پیار ہے بھی ریلیز نہیں ہوئی تھی اور زیرِ تکمیل تھی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ اگرچہ امریش پوری اپنی مشہور منفی کرداروں، خصوصاً موگیمبو اور اشرف علی کے کرداروں کی وجہ سے سخت گیر شخصیت کے حامل دکھائی دیتے تھے، لیکن حقیقی زندگی میں وہ نہایت خوش مزاج اور شاندار حسِ مزاح رکھنے والے انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں آج بھی امریش جی کو بہت یاد کرتی ہوں، خوف ان کی وجہ سے نہیں تھا بلکہ ان کے قد و قامت اور تجربے کی وجہ سے تھا، حقیقت میں وہ انتہائی محبت کرنے والے، ذہین اور مزاحیہ شخصیت کے مالک تھے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments