National

امریکی سپریم کورٹ نے ٹیرف پر روک لگا دی، مودی میں ہمت ہے تو تجارتی معاہدہ منسوخ کریں: راہل گاندھی

امریکی سپریم کورٹ نے ٹیرف پر روک لگا دی، مودی میں ہمت ہے تو تجارتی معاہدہ منسوخ کریں: راہل گاندھی

مدھیہ پردیش کے بھوپال میں منعقد ’کسان مہاچوپال‘ میں کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ’تجارتی معاہدہ‘ کے متعلق مرکزی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنی کابینہ سے پوچھے بغیر ٹرمپ کو فون کیا اور ’ٹریڈ ڈیل‘ کر ڈالی۔ انہوں نے ملک کے کسان کو بیچ دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کی ٹیرف پر پابندی عائد کر دی ہے اب اگر مودی میں ہمت ہے تو وہ ٹریڈ ڈیل منسوخ کر کے دکھائیں۔ ’کسان مہا-چوپال‘ کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ صدر جمہوریہ کے خطاب کے بعد پہلا اسپیکر اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے، یہ ہر سال ہوتا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر کو بولنے نہیں دیا گیا۔ میں نے بولنا شروع کیا تو مجھے روکا گیا۔ میں نے نرونے جی کی کتاب کا ذکر کیا تو مجھے روکا گیا۔ انہوں نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ چین کے ٹینک ہندوستان کی باؤنڈری میں آ رہے تھے تو انہوں نے راجناتھ سنگھ کو فون کیا، جنہوں نے جواب نہیں دیا۔ راہل گاندھی کے مطابق نرونے نے راجناتھ سنگھ کے بعد اجیت ڈووال کو بتایا انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ اس کے بعد جے شنکر کو فون کیا اور بتایا کہ چین کے ٹینک اندر آ رہے ہیں مجھے کیا کرنا ہے؟ انہوں نے بھی کوئی جواب نہیں دیا۔ وہ سوال اس لیے پوچھ رہے تھے کیونکہ چینی فوج کو جواب دینے کے لیے وزیر اعظم سے پوچھنا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی فوج اندر آ رہی تھی اور آرمی چیف کو جواب نہیں مل رہا تھا۔ اس کے بعد راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم کو فون کیا۔ وزیر دفاع سے وزیر اعظم کہتے ہیں کہ آرمی چیف کو بتاؤ کہ جو وہ مناسب سمجھے کریں۔ راہل گاندھی نے اپنی بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ اس دن مجھے ملک کے وزیر اعظم نے اکیلا چھوڑ دیا۔ آرمی چیف کو جب آرڈر دینے کا وقت آیا تو ہمارے وزیر اعظم غائب ہو گئے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات تھی، پارلیمنٹ میں یہ بولنے کی میں کوشش کر رہا تھا لیکن مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔ جیسے میں نے بولنا شروع کیا، وزیر اعظم نے امت شاہ کی جانب دیکھا اور وہ کھڑے ہو گئے، مجھے بولنے نہیں دیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments