معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کے ممکنہ بوائے فرینڈ امریکی ماڈل واکر بلینکو نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے آج اپنی 26 ویں سالگرہ منا رہی ہیں، اس موقع پر انہیں بالی ووڈ کے دوست، احباب، عزیز و اقارب کی جانب سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم ان کے ممکنہ بوائے فرینڈ واکر بلینکو کے پیغام نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ان کے ممکنہ بوائے فرینڈ واکر بلینکو نے اظہارِ محبت کر کے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی۔ امریکی ماڈل واکر بلینکو کی اننیا پانڈے سے رشتے کی تصدیق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر امریکی ماڈل نے انسٹا اسٹوری میں اننیا پانڈے کی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے اور ساتھ ہی محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔ انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ ہیپی برتھ ڈے خوبصورت، آپ بہت خاص ہیں، میں آپ سے محبت کرتا ہوں اینی!۔ خیال رہے کہ اننیا پانڈے اور واکر بلینکو کے تعلقات کی افواہیں اس وقت سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھیں جب سے انہیں رواں سال جولائی میں تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہائی پروفائل شادی میں ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اننیا پانڈے اور ساتھی اداکار ادیتیہ رائے کپور ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے، لیکن دونوں نے کبھی اپنے رشتے کو عوامی سطح پر قبول نہیں کیا تھا۔
Source: Social Media
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
ورسٹائل اداکار مکل دیو 54 سال کی عمر میں چل بسے
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
لندن: ماہرہ خان کو نئی فلم کے پروموشنل ایونٹ پر ہراسانی کا سامنا
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل
شکیرا کا نیو جرسی کنسرٹ پرستاروں کیلئے خسرہ کے ممکنہ خطرے میں تبدیل
حزب اللّٰہ کا جھنڈا لہرانے پر آئرش ریپر پر فردِ جرم عائد
سلمان خان کے گھر میں گھسنے کی کوشش، ایک خاتون سمیت دو افراد پولیس حراست میں
اے پی جے عبد الکلام کی بائیوپک کا اعلان، دھنُش نبھائیں گے ’میزائل مین کا کردار‘