امریکی صدارتی الیکشن کیلیے گزشتہ روز پولنگ شروع ہوگئی۔امریکی صدرکون، ٹرمپ یا کملا ہیرس، فیصلہ آج ہو جائے گا۔ کملا ہیرس کو قومی سطح پر صرف 1.02 فیصد کی ٹرمپ پر برتری نظر آرہی ہے۔ 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ جیت کیلئے درکار ہوتے ہیں۔ انتخابات کا فیصلہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹک امیدواروں کے درمیان ردوبدل کی تاریخ کے ساتھ گرما گرم مقابلہ کرنے والی ’’سوئنگ سٹیٹس‘‘میں ہوتا ہے۔ اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان سات ریاستوں میں پنسلوانیا (19 الیکٹورل کالج ووٹ)، جارجیا (16)، شمالی کیرولینا (16)، مشی گن (15)، ایریزونا (11)، وسکونسن (10)، اور نیواڈا (6) شامل ہیں۔ پنسلوانیا ایک زمانے میں قابل اعتماد طور پر ڈیموکریٹک ووٹ تھا، لیکن ریپبلکن ٹرمپ نے 2016ء میں 0.7 فیصد پوائنٹس سے 13 ملین باشندوں کے ساتھ سب سے زیادہ آبادی والا میدان جنگ جیتا۔ پنسلوانیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے 2020 ء میں صدارتی انتخابات کے نتائج اور شکست قبول نہیں کی تھی، انہیں سچ میں لگتا ہے کہ اس وقت انہیں وائٹ ہاؤس نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں ہماری سرحد اس وقت سب سے زیادہ محفوظ تھی جب وہ اقتدار سے الگ ہو رہے تھے، ہم نے بہت اچھا کام کیا تھا۔ امریکی صدارتی انتخابات کے لیے کروڑوں امریکی انتخابات سے قبل ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق قبل از وقت پولنگ میں 8 کروڑ 13 لاکھ 79 ہزار 6 سو 84 ووٹ کاسٹ ہو چکے ہیں۔
Source: social media
ٹرمپ کے نئے ٹیرف کےاعلان کے بعد امریکی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ
آکسفورڈ گریجویٹ جاب نہ ملنے پر فوڈ ڈیلیوری بوائے بن گیا
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے تیار ہیں: ایرانی صدر
غزہ میں جاری انسانی بحران نظر انداز نہیں کیا جا سکتا: سعودی وزیر خارجہ
’’ غزہ ہیومینیٹیرین‘‘ نے فلسطینیوں کے قیام کیلئے پٹی کے اندر اور باہر علاقے تجویز دیدی
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، کہا- آپ اس کے مستحق ہیں
تیسری جنگ عظیم میں چین اور روس بیک وقت حملے کرسکتے ہیں: نیٹو سیکرٹری جنرل
پاکستان نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا، وائٹ ہاؤس
ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، بنگلہ دیش سمیت 14 ممالک پر بھاری ٹیکس عائد کئے
پوتن کے برطرف کردہ وزیر ٹرانسپورٹ مردہ حالت میں پائے گئے
اسرائیل: ڈیمونا نیوکلیئر پاور پلانٹ بند
یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو 60 بموں کے ذریعے نشانہ بنایا ہے : اسرائیلی فوج
آسٹریلوی چڑیا گھر میں شیر کے حملے میں خاتون بازو کھو بیٹھی
ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ’ایکس‘ اور ’ٹروتھ سوشل‘پر گرما گرم جنگ