فلموں اور ٹیلی ویژن کی امریکی اداکارہ این ہیتھوے کو پیپل میگزین نے 2026 کی دنیا کی سب سے خوبصورت اسٹار قرار دیا ہے جو ان کے طویل ہالی ووڈ کیریئر میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے۔ دلکش اور جاذب نظر سرورق تصویر کے ساتھ جس میں انہوں نے چاندی کی کڑھائی سے مزین بیک لیس آف شولڈر لباس پہن رکھا تھا، اداکارہ نے اپنے یادگار کرداروں، معروف ساتھی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات اور فلمی صنعت میں سراپے پر مبنی تاثر اور اداکاری کے بدلتے ہوئے معیار پر بھی کھل کر بات کی۔ اپنی 2006 کی فلم دی ڈیول ویئرز پرادا کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے 44 سالہ امریکی اداکارہ کا کہنا تھا کہ بہت زیادہ دباؤ کے باوجود یہ فلم آج بھی ان کے لیے سب سے یادگار تجربات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے ساتھی اداکاروں کا بھی نہایت پرجوش انداز میں تذکرہ کیا اور کہا ایملی بلنٹ شاندار انسان ہیں، اسٹینلے بے حد مزاحیہ اور حاضر جواب جبکہ میرل اسٹریپ کے بارے میں، یہ نہیں کہتی کہ میں ان کی کتنی عزت کرتی ہوں، مگر وہ حقیقتا قابل احترام ہیں وہ ایسی شخصیت ہیں جن کی میں دل سے تعریف کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ اس فلم کا سیکوئیل یکم مئی کو ریلیز ہونے والا ہے۔ گزشتہ سالوں کے دوران این کو کئی بڑے اعزازات سے نوازا گیا ہے، جن میں اکیڈمی ایوارڈ، بافٹا، گولڈن گلوب اور پرائم ٹائم ایمی ایوارڈ شامل ہیں۔ ان کی فلموں نے عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 6.8 ارب ڈالر سے زائد کا منافع کمایا۔ وہ 2015 میں دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل تھیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد