National

امریکہ نے سبھی ہندستانی شہریوں کو چھوڑا، قبضہ میں لئے روس کے جہاز پر تھے موجود

امریکہ نے سبھی ہندستانی شہریوں کو چھوڑا، قبضہ میں لئے روس کے جہاز پر تھے موجود

واشنگٹن/نئی دہلی: امریکہ سے ہندستان کے لیے ایک بڑی راحت بھری خبر سامنے آئی ہے۔ امریکی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ ہفتے بحرِ اوقیانوس میں ضبط کیے گئے روسی جہاز پر موجود تمام ہندستانی شہریوں کو رہا کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی فورسز نے مشتبہ سرگرمیوں یا پابندیوں کی خلاف ورزی کے الزام میں بحرِ اوقیانوس میں ایک روسی جہاز کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اس جہاز پر عملے (کریو) کے طور پر کئی ہندستانی شہری بھی سوار تھے۔ جہاز کے ضبط ہوتے ہی ان ہندستانیوں کی سلامتی اور مستقبل کو لے کر تشویش بڑھ گئی تھی۔ امریکی حکام نے جانچ اور پوچھ گچھ کا عمل مکمل کرنے کے بعد پایا کہ ان ہندستانی شہریوں کا جہاز کے آپریشن یا ملکیت سے جڑے تنازعات میں کوئی کردار نہیں تھا۔ وہ صرف وہاں ملازمین کے طور پر تعینات تھے۔ اس تصدیق کے بعد امریکہ نے تمام ہندوستانیوں کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس اقدام کو ہندستان کی سفارتی سرگرمیوں اور امریکہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام ہندستانی محفوظ ہیں اور جلد ہی ان کی وطن واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments