’’بے حد شرمناک! ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام آ گیا ہے۔ امریکہ کے سیریل ریپسٹ، بچوں کے جنسی مجرم اور انسانی اسمگلر جیفری ایپسٹین نے 9 جولائی 2017 کو ایک میل میں لکھا— (ترجمہ) ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے مشورہ لیا اور امریکی صدر کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسرائیل میں رقص کرنے کے ساتھ ساتھ گایا بھی۔ وہ کچھ ہفتہ قبل ملے۔ یہ ملاقات کامیاب رہی۔‘‘ یہ تبصرہ کانگریس نے اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری ایک پوسٹ میں کیا ہے اور پی ایم مودی کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے۔ ’ایپسٹین فائلز‘ میں پی ایم مودی کا نام آنے کے بعد اپوزیشن پارٹی نے کچھ تلخ سوالات بھی ان کے سامنے رکھ دیے ہیں۔ حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ایپسٹین کا صاف کہنا ہے کہ ’مودی نے مجھ سے مشورہ لیا اور امریکی صدر کے فائدے کے لیے اسرائیل میں جا کر ناچے اور گائے۔ یہ بھی کہا کہ یہ کام کر گیا۔‘‘ پھر کانگریس نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’’یاد رہے وزیر اعظم مودی 4 سے 6 جولائی 2017 کے درمیان اسرائیل دورے پر تھے۔ اس کے 3 دن بعد ایپسٹین نے یہ میل لکھا ہے۔ اسرائیل دورہ سے عین قبل 26-25 جون 2017 کو مودی امریکہ میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملے تھے۔‘‘ ’ایپسٹین فائلز‘ سے ہوئے نئے انکشاف پر کانگریس نے پی ایم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اب صاف ہے کہ وزیر اعظم مودی کا جیفری ایپسٹین سے بہت ہی گہرا اور پرانا رشتہ ہے، جو ہندوستان کے لیے شرمناک ہے۔ یہ معاملہ قومی وقار اور بین الاقوامی احترام کا ہے، جس کے لیے وزیر اعظم کو جواب دینا چاہیے۔‘‘ کانگریس نے پی ایم مودی سے اس معاملہ جواب طلب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’نریندر مودی جی، ملک جواب مانگ رہا ہے۔ سیریل ریپسٹ ایپسٹین سے آپ کا کیا رشتہ ہے؟‘‘
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو