National

امروہہ:شیعہ۔سنی تنازعے نے مسجد میں تالا لگوادیا

امروہہ:شیعہ۔سنی تنازعے نے مسجد میں تالا لگوادیا

امروہہ:23 فروری: اتر پردیش کے ضلع امروہہ میں ہر سال کی طرح اس بار بھی رمضان کے موقع پر شیعہ اور سنی برادریوں کے درمیان جاری پرانے تنازعے کے پیش نظرسیدنگلی علاقے میں واقع جامع مسجد کو مقفل کرکے پولیس کا پہرہ بٹھا دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ تھانہ سیدنگلی علاقے کی ایک مسجد میں نماز کی ادائیگی کے حوالے سے دونوں فریقوں کے درمیان گزشتہ چھ برسوں سے شدید اختلافات چلے آرہے ہیں۔ سنی برادری مسجد میں نماز، تراویح اور دیگر عبادات کی اجازت چاہتی ہے ، جب کہ شیعہ برادری اس کی مخالف ہے ۔ تنازعہ بڑھنے پر معاملہ وقف بورڈ ٹریبونل میں پہنچا، جہاں مقدمہ زیر سماعت ہے اور حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں آ سکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حسب سابق اس بار بھی ماہ مقدس رمضان میں تراویح کی نماز کے سلسلے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔دونوں فریقوں کے درمیان تنازعے کامقامی انتظامیہ نے نوٹس لیا اور اعلیٰ حکام کی اجازت سے دونوں فریق کے نمائندوں کی مشترکہ میٹنگ طلب کی گئی۔ طویل بات چیت کے بعد باہمی رضامندی سے طے پایا کہ وقف ٹریبونل کے حتمی فیصلے تک کسی بھی فریق کو مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس امر پردونوں فریقوں کے اتفاق کے بعد ماہ مقدس میں مسجد پر تالا لگا دیا گیا اور مسجد احاطے میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے ۔مسجد میں لگے تالے کی کنجی نگر پنچایت چیئرمین کے حوالے کردی گئی ہے ۔فی الحال علاقے میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments