National

ٓامروہہ:باپ کی جائیداد میں حق مانگنے پر بہن کا قتل

ٓامروہہ:باپ کی جائیداد میں حق مانگنے پر بہن کا قتل

امروہہ:یکم دسمبر: اترپردیش کے ضلع امروہہ میں والد کی جائیداد میں حق مانگنے پر بھائی نے بہن کا بہیمانہ قتل کردیا۔واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ امروہہ دیہات تھانہ علاقے کے گاوں ننہیڑا الہارپور میں بھگوان داس کا پریوار رہتا ہے ۔ پریوار میں بیوی حکم دیوی کے علاوہ بیٹا شیوراج اور تین بیٹیاں شکنتلا، ممتا اور سنیوگیتا شامل ہیں۔ شکنتلا ، ممتا کی شادی ہوچکی ہے اور وہ دونوں اپنے سسرال میں رہتی ہیں۔ محکمہ سینچائی سے سبکدوشی کے بعد 16اکتوبر کو بھگوان دس کی موت ہوگئی تھی۔ والد کی موت کے بعد سنیوگیتا کافی مایوس رہنے گلی تھی۔الزام ہے کہ والد کی زمین میں حق مانگنے پر شیوراج نے سر پر لوہے کی راڈ مار کر سنیوگیتا کا بہیمانہ قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر فورنسک ٹیم کے ساتھ متعلقہ تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ متوفیہ کی ماں کی تحریر پر نامزد مقدمہ درج کر قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments