امروہہ کے رجب پور تھانہ علاقے میں واقع اتراسی میں قومی شاہراہ ۔9 پر دیر رات ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا۔ جہاں ایک تیز رفتار بے قابو کار سڑک کے کنارے کھڑی ڈی سی ایم میں گُھس گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پڑخچے اُڑگئے۔ اس حادثے میں کار میں سوار وینکٹیشور یونیورسٹی کے 4 ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثے کے سبب علاقے میں افراتفری مچ گئی اور بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پرجمع ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد گاؤں والوں کی مدد سے کافی مشقت کے بعد کار میں پھنسے چاروں ڈاکٹروں کی لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ یہ چاروں ڈاکٹر ایم بی بی ایس کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد یونیورسٹی میں ہی انٹرن شپ کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق کار کی تیز رفتاراور ابتدائی تحقیقات میں سامنے آنے والے کچھ شواہد کی بنیاد پر یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت ڈاکٹر ممکنہ طور پرنشے میں تھے۔ گاڑی کے اندر سے شراب کی بوتلیں اور چپس کے پیکٹ بھی ملے ہیں۔ اس حادثے میں مرنے والے ڈاکٹروں کی شناخت ارنب چکرورتی، آیوش شرما، شریشٹھ پنچولی اور سپتارسی داس کے طور پر کی جا رہی ہے۔ یہ چاروں دوست دیررات گھومنے نکلے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی وینکٹیشور یونیورسٹی کے وائس چانسلر راجیو تیاگی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ یہ ڈاکٹر 2020 سے وینکٹیشور یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہے تھے۔ 2024 میں ایم بی بی ایس کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد وہ اس سال وینکٹیشور یونیورسٹی میں ہی انٹرن شپ کررہے تھے۔ وہ رات گئے باہر گھومنے نکلے تھے۔ یونیورسٹی سے تقریباً 3 کلومیٹر دور پہنچتے ہی ہائی وے کے کنارے کھڑی ڈی سی ایم سے ان کی کارٹکرا گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق کار تیز رفتارمیں تھی۔ یہ سڑک کنارے کھڑی ڈی سی ایم میں زوردار ٹکرماری جس سے کار کے پڑخچے اڑگئے۔ انہوں نے بتایا کہ کار میں سوار نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ تھانہ رجب پور کی پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ کی چھان بین کی۔ حادثے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو