National

امریکہ سے حوالگی کے بعد ہندوستان پہنچا انمول بشنوی، این آئی اے نے ایئرپورٹ پر ہی حراست میں لیا

امریکہ سے حوالگی کے بعد ہندوستان پہنچا انمول بشنوی، این آئی اے نے ایئرپورٹ پر ہی حراست میں لیا

امریکہ سے حوالگی کے ذریعے قومی تحقیقاتی ایجنسی نے منگل کے روز ایک اہم کارروائی انجام دی اور خطرناک مجرمانہ نیٹ ورک سے جڑے انمول بشنوی کو دہلی ایئرپورٹ پر اترتے ہی حراست میں لے لیا۔ این آئی اے کے مطابق انمول، جو لارنس بشنوی کے قریبی اور اس کے دہشت گردانہ گروہ کا سرگرم رکن تھا، کئی برسوں سے ہندوستانی ایجنسیوں کو مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری کو سرکاری حلقوں میں غیر ملکی زمین سے چلنے والی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ایجنسی کے مطابق انمول کو امریکہ کے ریاست لوسیانا سے باضابطہ طور پر ڈپوٹ کیا گیا اور جیسے ہی وہ ہندوستان پہنچا، اسے باضابطہ قانونی کارروائی کے تحت گرفتار کر لیا گیا۔ این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ادارے نے اس کے خلاف 2023 میں دہشت گرد۔گینگ سازش کیس میں بارہ سو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی تھی، جس میں اس کی وارداتوں کی تفصیلات شامل تھیں۔ انمول پر الزام ہے کہ وہ 2020 سے 2023 کے دوران بیرون ملک بیٹھ کر لارنس اور گولڈی برار کے اشاروں پر متعدد کارروائیاں کروا رہا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments