ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور آنا دے آرمس کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے، تاہم دونوں کے درمیان کوئی تلخی نہیں پائی جاتی وہ دونوں ابھی بھی دوست ہیں۔ امریکی جریدے یو ایس ویکلی کے مطابق دونوں نے مصروف پیشہ ورانہ مصروفیات اور تیز رفتاری سے آگے بڑھنے والے تعلق کے باعث باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کی۔ 63 سالہ ٹام کروز سے تعلقات کے دوران آنا دے آرمس اپنی نئی فلم بیلرینا اور دیگر منصوبوں میں بھی مصروف تھیں۔ رپورٹس کے مطابق وہ دونوں اب بھی دوستانہ تعلق رکھنا چاہتے ہیں، مگر آنا کو کچھ وقت اور فاصلہ درکار تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان فلم ڈیپر کی تیاری کے دوران ناقابلِ انکار کیمسٹری دیکھی گئی، جو ایک ماورائی تھرلر فلم ہے اور فی الحال مؤخر کر دی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق وہ روزانہ ایک ساتھ پانی کے اندر فلمبندی کے مشکل مناظر کی تربیت کرتے تھے، ابتدا میں یہ صرف پیشہ ورانہ احترام تھا، مگر پھر جذبات نے جنم لیا، ٹام آنا سے پوری طرح متاثر ہو گئے تھے۔ کہا گیا کہ ذاتی طور پر آنا کو ٹام کی صحبت پسند تھی، وہ ان کے ساتھ خوش رہتی تھیں اور انہیں ٹام کی سب سے زیادہ یہ بات اچھی لگتی تھی کہ وہ ان کے ہر فیصلے میں بھرپور تعاون کرتے تھے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
طلاق کے بعد بھی چہل سے رابطے میں ہوں، دھناشری ورما