ہالی ووڈ کے معروف اداکار پیٹر گرین، جو فلموں ’دی ماسک‘ اور ’پلپ فکشن‘ میں یادگار منفی کرداروں کے لیے جانے جاتے تھے، اپنے گھر پر مردہ پائے گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پیٹر گرین نیویارک کے لوئر ایسٹ سائیڈ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، ان کے طویل عرصے سے منیجر گریگ ایڈورڈز نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ پولیس کے مطابق پیٹر گرین کو جمعے کی دوپہر تقریباً 3 بج کر 25 منٹ پر کلنٹن اسٹریٹ کے اپارٹمنٹ میں گرے ہوئے پایا گیا اور موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں کسی قسم کی مشتبہ کارروائی کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کی حتمی وجہ طبی معائنے کے بعد سامنے آئے گی۔ پیٹر گرین نے 1990ء کی دہائی میں اسکرین پر منفی کرداروں سے خاص پہچان بنائی۔ فلم ’دی ماسک‘ میں ڈوریان ٹائریل اور ’پلپ فکشن‘ میں زید کے کردار کو ان کے کیریئر کی نمایاں کارکردگیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ’دی یوزول سسپیکٹس‘، ’ٹریننگ ڈے‘، ’بلو اسٹیریک‘ اور ’لاز آف گریوٹی‘ سمیت متعدد فلموں میں کام کیا اور مجموعی طور پر تقریباً 95 منصوبوں کا حصہ رہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود