اجیت پوار کی جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹ کر ان کے گاؤں کاٹے واڑی سے ودیا پرتشتھان گراؤنڈ میں لایا گیا اس دوران آخری رسومات کے لیے جمع ہونے والے ہزاروں لوگوں نے "اجیت دادا امر رہے" کے نعرے لگائے۔ مرکزی وزراء امت شاہ، نتن گڈکری، سابق مرکزی وزیر شرد پوار اور بی جے پی کے صدر نتن نبین نے 66 سالہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ اجیت پوار کی بیوی سنیترا اور بیٹے پارتھ اور جے بھی موجود تھے۔ اجیت پوار کی کزن سپریہ سولے اور این سی پی کے کارگزار صدر اور سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل بھی موجود تھے۔ شاہ، گڈکری، نبین، فڑنویس، مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے، گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت، ایکناتھ شندے، سابق مرکزی وزیر سشیل کمار شندے اور آندھرا پردیش کے وزیر نارا لوکیش ان لیڈروں میں شامل تھے جنہوں نے پوار کی جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار بدھ کو طیارہ حادثے میں المناک طور پر انتقال کر گئے تھے۔ ملک بھر میں ان کے چاہنے والے اپنے پیارے دادا کے بے وقت انتقال سے صدمے میں ہیں۔ ان کی لاش کو کل آخری رسومات کے لیے ودیا پرتشٹھان میں رکھا گیا تھا۔ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں المناک موت کے بعد، ریاست بھر سے ان کے پرستار بارامتی پہنچے۔ کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں کہ نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت ایک حادثے میں قبل از وقت ہو گئی۔ آخری رسومات میں ایک ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ واضح رہے بدھ کے روز بارامتی میں اجیت پوار کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثہ کا شکار ہو گیا۔ اس حادثے میں اجیت پوار سمیت چارٹرڈ طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو