Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کولکاتہ کے سابق ترنمول کونسلر باپی کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکی کا الزام

Admin
By Admin
Aug 27, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

20 REBEL TMC MPS KO SUPREME COURT KA NOTICE, KALYAN BANERJEE BOLE YEH ISRF SHURUAAT HAI

کولکاتہ کے سابق ترنمول کونسلر باپی کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکی کا الزام
کولکاتہ کے سابق ترنمول کونسلر باپی کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکی کا الزام — August 27, 2026
کولکاتہ کے سابق ترنمول کونسلر باپی کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکی کا الزام
اس بار کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے سابق کونسلر باپی گھوش کے خلاف دھمکی دے کر معاہدے پر دستخط کروانے کا الزام لگا ہے۔ الزام ہے کہ انہوں نے فلیٹ تعمیر کرنے کے لیے دھمکی دے کر زمین ہتھیا لی۔ معاہدے کے مطابق، شکایت کنندہ خاندان کو ایک فلیٹ، ایک دکان اور ۱۰ لاکھ ۵۰ ہزار روپے نقد ملنے تھے۔ لیکن بعد میں فلیٹ اور دکان تو دے دی، تاہم الزام ہے کہ باپی نے اس خاندان کو کوئی رقم نہیں دی۔ اس سلسلے میںشیام پوکھرتھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔
انیتا ساو¿ نامی خاتون کا الزام ہے کہشیام پوکھر کے گوپی موہن لین کے کنارے ایک زمین پر فلیٹ تعمیر کرنے کے لیے ۲۰۲۰ میں ان کے شوہر سے زمین لی گئی تھی۔ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر ۷ کے اس وقت کے کونسلر باپی اور ان کے ساتھی دیبرت اکولی نے دھمکی دے کر انہیں معاہدہ کرنے پر مجبور کیا۔ انہیں بتایا گیا تھا کہ تعمیر مکمل ہونے پر دکان اور فلیٹ کے علاوہ 10 لاکھ50 ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔ لیکن اس خاندان کو وہ نقد رقم نہیں ملی۔ بعد میں رقم مانگنے پر انہیں دھمکیاں دی گئیں۔ شکایت کنندہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے خاندان کو اس کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا۔
اس سلسلے میں حال ہی میں انیتا نے شیام پوکھر تھانے میں شکایت درج کرائی۔ ان کی شکایت اور ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر پولیس نے پہلے ہی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ ملزم کونسلر اور ان کے ساتھی کے خلاف انصاف کے ضابطے کی مناسب دفعات کے تحت دھوکہ دہی، وصولی، دھمکی اور مجرمانہ سازش کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ شائع ہونے تک اس الزام پر سابق کونسلر کا کوئی ردعمل موصول نہیں ہوا۔

کولکاتہ کے سابق ترنمول کونسلر باپی کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکی کا الزام...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn