Activities

آل انڈیا قومی ایکتا منچ کی شاندار تقریب 13واں قومی ایکتا ایوارڈز اور عالمی مشاعرہ کا انعقاد

آل انڈیا قومی ایکتا منچ کی شاندار تقریب 13واں قومی ایکتا ایوارڈز اور عالمی مشاعرہ کا انعقاد

تنویر بن ناظم: کلکتہ : آل انڈیا قومی ایکتا منچ کی دو نشستوں پر مشتمل ایک تقریب کلا کنج میں منعقد کی گئی۔ پہلی نشست 13 واں قومی ایکتا ایوارڈ اور دوسری نشست عالمی مشاعرہ کی۔ یہ تقریب کلکتہ کے کلا کنج میں منقد کی گئی جس میں شہر کے عمائدین اور دانشوران موجود تھے۔ پہلی نشست کی نظامت آفتاب خان اور صدارت ندیم صدیقی نے کی۔ قومی یکتا منچ ایوارڈز پانے والوں میں برائے ادب جامعہ ملیہ کے پروفیسر اور دہلی اردو اکیڈمی کے وائس چیئرمین شہپر رسول اور مشہور شاعر اور صحافی ندیم صدیقی کو دئے گئے۔ برائے صحافت ہندی کے مشہور شاعر اور صحافی پرتاپ سوم ونشی کو، برائے فلم و اداکاری موتیا سرکار اور برائے سماجی خدمات کلکتہ کی مشہور سوشل ورکر سنیتا بنرجی کو دئے گئے۔ دوسری نشست میں عالمی مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا اور اس بار صدارت پروفیسر شہپر رسول کی تھی اور نظامت کے فرائض ڈاکٹر نصرت جہاں نے بحسن و خوبی انجام دئے۔ اس مشاعرے کی خصوصیت یہ تھی کہ یہ خالص ادبی مشاعرہ تھا اور اس مشاعرہ میں محض چند شعرائے کرام ہی کو دعوت سخن دئے گئے جن میں پروفیسر شہپر رسول (صاحب صدر)، ممبئی سے تشریف لائے شاعر اور صحافی ندیم صدیقی، راجیش ریڈی، حامد بھوساولی، دلی سے تشریف لائے طنز و مزاح کے شاعر انس حنفی اور آسنسول سے آئیں واحد شاعرہ شازیہ نیازی کو ہی دعوت سخن دی گئی.تمام شعرائے کرام نے اپنے اپنے کلاموں اور چنندہ اشعار سے سامعین کو محظوظ کیا۔ پروفیسر شہپر رسول اور ندیم صدیقی کے بعد راجیش ریڈی اور پرتاپ سوم ونشی کی غزلوں نے بھی سا معین سے داد و تحسین وصول کئے۔ اس مشاعرہ میں ایک فوجی افسر جو اشعار بھی کہتے ہیں اور اچھی غزل کہنے میں قدرت رکھتے ہیں یعنی کرنل گوتم راجرشی کو پہلی بار مشاعرہ میں سنا گیا اور داد و تحسین سے نوازا گیا۔آل انڈیا قومی ایکتا منچ کی شاندار تقریب میں صدر جمیل منظر، ستیش کپور ، مشہو صحافی وشمبھر نیور، جمال احمد جمال، ف س اعجاز، ڈاکٹر نوشاد مومن ، خواجہ احمد حسین کے علاوہ شہر کے عمائدین اور دانشوران بھی موجود تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments