پریاگ راج، 11 فروری: الہ آباد ہائی کورٹ نے بندیل کھنڈ کے ضلع ہمیرپورمیں عرضی گزاروں کی جائیدادوں کو منہدم کرنے کی مجوزہ کارروائی پراگلے حکم تک روک لگا دی ہے ۔ عرضی گزاروں نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے اپنی املاک کو بلڈوزرکارروائی سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 25 فروری کو مقرر کی گئی ہے ۔ یہ حکم بدھ کے روز جسٹس اتل شری دھر اور جسٹس سدھارتھ نندن پر مشتمل ڈویژن بنچ نے فہیم الدین اور دو دیگر کی جانب سے دائر عرضی پر سماعت کرتے ہوئے جاری کیا۔ عدالت کا احساس تھا کہ حکام قانون کے مطابق کارروائی کر سکتے ہیں، تاہم عرضی گزاروں کی جائیدادیں عدالت کے آئندہ حکم تک منہدم نہیں کی جائیں گی۔ ریاستی حکومت کو اپنا جواب داخل کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی گئی ہے ۔ اس سے قبل 21 جنوری کو سماعت کے دوران ڈویژن بنچ نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے تھے ۔ عدالت نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود ریاست میں تعزیری نوعیت کی مسماری کی کارروائیاں جاری ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود اتر پردیش میں مسماری کی کارروائیاں جاری رہنے کا حوالہ دیتے ہوئے عرضی گزاروں نے اپنی جائیدادوں کے ممکنہ انہدام کو روکنے کے لیے عدالتی مداخلت کی درخواست کی تھی۔ عرضی گزاروں کے وکیل کی جانب سے داخل کردہ ضمنی حلف نامہ کو بھی عدالت نے ریکارڈ پر لے لیا ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو