National

اکتوبر میں خوردہ مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر

اکتوبر میں خوردہ مہنگائی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر

نئی دہلی، 12 نومبر : بنیادی طور پر خوردنی اشیاء کی قیمتوں کی وجہ سے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی مہنگائی کی شرح اس سال اکتوبر میں 6.21 فیصد کی 14 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس سے سود کی شرح میں فوری کٹوتی کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔ اس سال ستمبر میں خوردہ افراط زر کی شرح 5.49 فیصد تھی، جب کہ اکتوبر 2023 میں یہ 4.87 فیصد تھی۔ منگل کے روز جاری سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ "اکتوبر 2024 کے لئے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح 6.21 فیصد ہے،"۔ دیہی اور شہری علاقوں میں افراط زر کی شرح بالترتیب 6.68 فیصد اور 5.62 فیصد رہی۔ تازہ ترین مہنگائی کی شرح ریزرو بینک آف انڈیا کے درمیانی ہدف کی حد 2 سے 6 فیصد کے بالائی سرے کو عبور کر گئی ہے۔ وزارت شماریات اور پروگرام کی تنفیذ سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر کے مہینے میں خوردنی مہنگائی 10.87 فیصد رہی۔ رواں سال اکتوبر کے مہینے میں دیہی اور شہری علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی مہنگائی کی شرح بالترتیب 10.69 فیصد اور 11.09 فیصد درج ہوئی ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments