Entertainment

اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ کی کار غیر معمولی حادثے کا شکار

اکشے کمار، ٹوئنکل کھنہ کی کار غیر معمولی حادثے کا شکار

اداکار اکشے کمار اور اُن کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ ایئرپورٹ سے گھر کےلیے واپس آتے ہوئے غیر معمولی حادثے کا شکار ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ پیر کی شام بیرون ملک سے ممبئی واپس آرہے تھے کہ اُن کی کار اور سیکیورٹی گاڑی غیر متوقع حادثے کا نشانہ بن گئی۔ رپورٹ کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پہلے اکشے کمار کے سیکیورٹی قافلے سے ٹکرایا اور پھر وہ اداکار جوڑے کی گاڑی سے جا لگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کے مطابق حادثہ دیکھ کر خوف محسوس ہوا، ہر طرف افراتفری مچ گئی۔ حادثے کی وجہ سے آٹو ڈرائیو اور اس کی سواری کچھ دیر کےلیے گاڑی کے نیچے دب گئے تاہم اکشے کمار اور اُن کے عملے نے فوری طور پر مدد فراہم کی اور انہیں بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ممبئی کے جوہو علاقے کے قریب پیش آنے والے حادثے میں خوش قسمتی سےتمام افراد محفوظ رہے۔ یاد رہے کہ اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ اپنی 25ویں سالگرہ منانے کے لیے بیرون ملک گئے تھے، جہاں سے واپسی پر حادثہ پیش آیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments