Entertainment

اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ

اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی سرجری، کام سے وقفہ لینے کا فیصلہ

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی ممبئی میں آنکھوں کی ایک مائنر سرجری کی گئی۔ اس سے قبل انھوں نے اپنی آئندہ آنیوالی فلم کی شوٹنگ مکمل کروائی تھی۔ سرجری کے باعث انھوں نے کچھ دنوں کا وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اکشے کمار کے لیے 2026 اب تک کافی مصروف رہا ہے۔ پریا درشن کی فلم بھوت بنگلہ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ہدایتکار انیس بزمی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کر دی تھی۔ تاہم اپنے مصروف شیڈول کے بعد انہوں نے اب اس سرجری کے لیے وقت نکالا ہے۔ میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک معمولی سرجری تھی جو بدھ کی صبح انجام دی گئی جو نظر کی درستگی کے لیے تھی۔ اکشے اب کچھ دن آرام کریں گے اور صحت یابی کے بعد کام شروع کریں گے۔ انہوں نے اس سے قبل انیس بزمی کے ساتھ اپنی اگلی فلم کا کیرالا شیڈول بھی مکمل کیا جس میں انکے ساتھ ودیا بالن اور رشی کھنہ بھی شامل ہیں۔ جہاں تک کام کا تعلق ہے تو 58 سالہ اکشے کمار جو انڈسٹری کے مصروف ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، کے پاس اس وقت کئی فلمیں موجود ہیں جن میں ویلکم ٹو دی جنگل، حیوان، گول مال 5 اور مراٹھی فلم ویڈات مراٹھے ویر دوڑلے سات شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments