National

ڈاکٹر کا مریض پر بہیمانہ تشدد، مکوں کی برسات کر دی ,ویڈیو وائرل

ڈاکٹر کا مریض پر بہیمانہ تشدد، مکوں کی برسات کر دی ,ویڈیو وائرل

ڈاکٹرز کو انسانیت کا مسیحا کہا جاتا ہے لیکن کہیں کوئی ڈاکٹر مسیحا کے بجائے جلاد بن جاتا ہے جیسا اس ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔ ۔ ایسی ہی ایک شرمناک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک ڈاکٹر کو مریض پر سفاکانہ انداز میں تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں ڈاکٹر کو بیڈ پر لیٹے مریض کو تھپڑ اور مُکے برساتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران کچھ افراد ڈاکٹر کو روکنے کی کوشش کرتے اور مریض مزاحمت کرتا بھی دکھایا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شملہ کے ایک سرکاری اسپتال گاندھی میڈیکل کالج میں پیش آیا ہے۔ مریض کی شناخت ارجن پوار کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر اینڈوسکوپی کے لیے اسپتال آیا تھا۔ جب کہ ملزم ڈاکٹر راگھو نرولہ ہے، جس کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مریض کو سانس لینے میں دشواری ہوئی، جس پر وہ ایک دوسرے وارڈ میں جا کر سانس بحال کرنے کے لیے بستر پر لیٹ گیا۔ اسی دوران اس کی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے مبینہ طور پر تلخ کلامی ہو گئی۔ مریض کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے پہلے ارجن کے ساتھ بدتمیزی کی اور پھر تلخ بحث کے بعد اس پر جسمانی تشدد کیا۔ واقعے کے فوراً بعد اسپتال میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے۔ مریض کے اہل خانہ اور عوام نے ملزم ڈاکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا مریض کے اہلِ خانہ نے پولیس میں باقاعدہ شکایت بھی درج کروا دی ہے اور قانونی کارروائی کی درخواست کی ہے۔ جب کہ جی ایم سی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments