معروف ماہر تعلیم، دانشور اور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ چند روز سے علیل تھیں، علمی و ادبی حلقوں کا ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، پاکستان کی ایک بلند و بالا دانشورانہ آواز، ڈاکٹر زہرہ نے اپنی زندگی تعلیم، خواتین کے حقوق، ثقافتی ورثے اور اردو زبان کے فروغ کے لیے وقف کر دی، ان کا تعلق لاہور سے تھا۔ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرہ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے بی اے آنرز کیا، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے اردو میں ایم اے، اور یونیورسٹی آف ہوائی ایٹ مینووا (امریکا) سے ایشیائی تعلیم میں ایم اے اور تاریخ میں پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ڈاکٹر عارفہ انسانی حقوق، صنفی مساوات، اردو زبان کے فروغ اور تعلیمی انقلاب کی علمبردار ہیں، وہ سات زبانیں بولتی تھیں، انہیں کتابوں سے گہرا لگاؤ تھا، وہ اکثر و بیشتر نوجوانوں کو قومی زبان میں ادبی انقلاب کی دعوت دیتی تھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی فعال رہتی تھی اور کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرتی تھیں، جس کی وجہ سے اکثر ان کی ویڈیوز اکثر وائرل ہو جاتی ہیں، ان کی زندگی تعلیم، سچائی اور سماجی انصاف کی جدوجہد کا آئینہ ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟