National

اکوٹ میں بی جے پی-ایم آئی ایم اتحاد ختم ، اتحاد توٹنے کا الزام کانگریس پر

اکوٹ میں بی جے پی-ایم آئی ایم اتحاد ختم ، اتحاد توٹنے کا الزام کانگریس پر

آکولہ ، 10 جنوری : اکوٹ میونسپل کونسل کے نتائج کے اثرات اب براہ راست میونسپل سیاست میں نظر آنے لگے ہیں۔ اکوٹ میونسپل کونسل میں اقتدار کے قیام کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( ایم آئی ایم) کے درمیان قائم ہونے والا اتحاد آخرکار ٹوٹ گیا ہے ۔ تاہم ایم آئی ایم کے منتخب کونسلروں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس اتحاد کے خاتمے کی اصل وجہ کانگریس کی بے چینی ہے ۔ ایم آئی ایم کے مطابق اکوٹ میونسپل کونسل میں اس کے پانچ کونسلر منتخب ہونے کے بعد کانگریس کو زبردست سیاسی نقصان اٹھانا پڑا۔ اسی پس منظر میں کانگریس نے اس اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے دبا¶ بنانا شروع کیا، جس کے نتیجے میں بی جے پی-ایم آئی ایم اتحاد توڑ دیا گیا۔ ایم آئی ایم کے کونسلروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے آکولہ میونسپل کارپوریشن انتخابات میں بھی ایم آئی ایم کے کئی امیدواروں کے کامیاب ہونے کا امکان ہے ، جس کی وجہ سے کانگریس کی بے چینی مزید بڑھ گئی ہے ۔ ایم آئی ایم کے نمائندوں نے دعویٰ کیا کہ ان تمام سیاسی حالات کا جواب عوام پندرہ جنوری کو ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں کانگریس کو دیں گے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments