مودی حکومت میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مملکت جارج کورین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی راجیہ سبھا کی مدت کار ختم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے انہوں نے وزراء کی کونسل کو چھوڑ دیا ہے۔ صدارتی دفتر کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کورین کا استعفیٰ قبول بھی کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے حال ہی میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں جارج کورین کو دوبارہ موقع نہیں دیا۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے مرکزی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے مشورے پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے یونین کونسل آف منسٹرز سے جارج کورین کا استعفیٰ فوری طور پر قبول کر لیا ہے۔ جارج کورین اقلیتی امور کے ساتھ ساتھ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت میں بھی مرکزی وزیر مملکت کا عہدہ سنبھال رہے تھے۔ ان کا تعلق کیرالہ سے ہے اور وہ مرکز کی مودی حکومت میں واحد ایسے وزیر تھے جو عیسائی برادری سے تعلق رکھتے تھے۔ کورین کی راجیہ سبھا کی مدت کار 21 جون کو ختم ہو گئی تھی۔ اسی لیے انہوں نے وزیر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور مدت کار ختم ہونے کے دوسرے ہی روز وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ واضح رہے کہ 65 سالہ جارج کورین اگست 2024 سے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی تیسری مرکزی کابینہ میں وزیر مملکت کے طور پر کام کر رہے تھے۔ وہ بی جے پی کے ایک سینئر رہنما ہیں اور 1980 میں پارٹی کے قیام کے وقت سے ہی اس کے رکن رہے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں بطور وکیل بھی پریکٹس کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جارج کورین 20 ستمبر 1960 کو کیرالہ کے ضلع کوٹائم کی ایٹومانور میونسپلٹی کے نامبیاکولم میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے آبائی شہر سے اسکولی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد قانون (لا) میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کیا۔ انہوں نے 9 جون 2024 کو مرکزی وزیر مملکت کے طور پر حلف لیا اور 11 جون 2024 کو اقلیتی امور کی وزارت اور ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کی وزارت کا چارج سنبھالا۔ اس سے قبل کورین قومی کمیشن برائے اقلیت کے نائب صدر اور اس وقت کے مرکزی وزیر مملکت برائے ریلوے او راج گوپال کے اسپیشل ڈیوٹی افسر (او ایس ڈی) کے طور پر کام کر چکے تھے۔
Source: Social Media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات