National

اخلاق ماب لنچنگ کیس،یوپی حکومت کی مقدمہ واپسی کی درخواست مسترد

اخلاق ماب لنچنگ کیس،یوپی حکومت کی مقدمہ واپسی کی درخواست مسترد

دادری (اتر پردیش): دادری کے مشہور اخلاق ماب لنچنگ معاملے میں فاسٹ ٹریک کورٹ (FTC) نے اتر پردیش حکومت کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے حکومت کے دلائل کو 'بے بنیاد' قرار دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اب اس کیس کی روزانہ سماعت ہوگی۔یاستی حکومت نے سماجی ہم آہنگی کا حوالہ دیتے ہوئے دفعہ 321 کے تحت مقدمہ ختم کرنے کی اجازت مانگی تھی، جسے عدالت نے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عدالت نے پولیس کمشنر اور ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا کو ہدایت دی ہے کہ گواہوں کو ضرورت پڑنے پر فوری طور پر سکیورٹی فراہم کی جائے۔یوپی حکومت کا دعویٰ تھا کہ عینی شاہدین کے بیانات میں تضاد ہے اور ملزمان کی تعداد بار بار بدلی گئی ہے، اس لیے انصاف کے مفاد میں کیس واپس لیا جائے۔ جج نے واضح کیا کہ محض بیانات کے تضاد کی بنیاد پر اتنے سنگین معاملے کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اب گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا عمل شروع ہوگا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments