National

الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے : اکھلیش یادو

الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے : اکھلیش یادو

جے پور/لکھن¶، 11 اپریل :سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کے روز کہا کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں ہے اور انہوں نے کمیشن پر بی جے پی کے اشارے پر کام کرنے کا الزام لگایا۔ جے پور میں 'وژن انڈیا' پروگرام کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے الزام لگایا، "بی جے پی نے ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسو ریویژن) میں دھاندلی کی سازش کی اور اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے ووٹروں کے ووٹ منسوخ کرنے کے لیے 'فارم 7' پر جعلی دستخطوں کا استعمال کیا۔ انہوں نے بڑی تعداد میں فرضی فارم بھرے ، جس کا انکشاف سماج وادی پارٹی کے کارکنوں اور پی ڈی اے عہدیداروں نے کیا"۔ انہوں نے مزید کہا، "سماج وادی پارٹی نے اس دھوکہ دہی کی شکایت الیکشن کمیشن سے کی، لیکن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ بی جے پی نے سماج وادی پارٹی کے ایک شہر صدر کے جعلی دستخط استعمال کر کے ووٹ کٹوائے ۔ قصورواروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اس بات کی تحقیقات کر رہے تھے کہ سماج وادی پارٹی کو اس دھوکہ دہی کی اطلاع کون دے رہا ہے "۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ووٹر لسٹ اسی وقت "پاک" ہوگی جب بی جے پی حکومت رخصت ہوگی، اور اس بار پی ڈی اے (پسماندہ، دلت، اقلیت) طبقہ بی جے پی کو شکست دینے کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب سماج وادی پارٹی ہر بوتھ پر تحقیقات کرے گی تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ آیا پارٹی کے ووٹوں کے ساتھ کوئی بے ضابطگی تو نہیں ہوئی ہے ۔ ایس پی صدر نے دعویٰ کیا، "اس بار پی ڈی اے برادری یو پی میں بی جے پی کو شکست دینے جا رہی ہے ۔ سماج وادی پارٹی، پی ڈی اے کے اتحاد کے ساتھ بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کر دے گی"۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی معاشرے میں ہم آہنگی، ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments