National

اجیت پوار کے انتقال پر مہاراشٹر میں تین روزہ سرکاری سوگ، تمام سرکاری کام رہیں گے بند، وزیراعلیٰ فڑنویس نے دی جانکاری

اجیت پوار کے انتقال پر مہاراشٹر میں تین روزہ سرکاری سوگ، تمام سرکاری کام رہیں گے بند، وزیراعلیٰ فڑنویس نے دی جانکاری

پونے: مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سربراہ اجیت پوار کے انتقال پر پورے ریاست میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 28 سے 30 جنوری تک تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری کام بند رہیں گے اور جھنڈا آدھا جھکا رہے گا۔ وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے اپنے تمام پروگرام منسوخ کر دیے ہیں اور وہ نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے ساتھ جلد ہی بارامتی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ اجیت دادا ایک ایسے لیڈر تھے جو ہمیشہ عوام کے قریب رہے اور اپنی سادگی اور محنت کی وجہ سے مقبول تھے۔ ان کا غیر متوقع انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ان کے لیے یہ ایک ذاتی نقصان بھی ہے، کیونکہ وہ ایک مضبوط اور دلدار دوست تھے۔ دونوں نے ساتھ میں کئی جدوجہدیں اور سیاسی لڑائیاں دیکھی ہیں اور مہاراشٹر کی ترقی میں ان کا کردار انتہائی اہم رہا۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اجیت پوار کے انتقال سے ان کے خاندان اور این سی پی کے عہدیداران اور کارکنان شدید سوگ میں ہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب ان کے خاندان کے بارامتی پہنچنے کے بعد ان سے مشاورت کر کے آئندہ کے اقدامات طے کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے وزیراعظم اور مرکزی وزیر داخلہ کو مکمل واقعہ سے آگاہ کر دیا ہے اور دونوں نے اس حادثے پر گہرا دکھ ظاہر کیا ہے۔ سب اس واقعہ سے بہت غمزدہ ہیں۔ دیویندر فڑنویس نے سوشل میڈیا پر بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا اور لکھا، ’’دادا چلے گئے! ایک عوام سے جڑے لیڈر، میرے دوست اور ساتھی، نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار کا طیارہ حادثے میں انتقال انتہائی دل دہلا دینے والا ہے۔ یہ دل توڑ دینے والا لمحہ ہے۔ میرا دل سن ہو گیا ہے۔ اپنے جذبات بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں نے اپنا مضبوط اور اچھا دوست کھو دیا ہے۔ یہ میرے لیے ذاتی نقصان ہے، جس کی تلافی ممکن نہیں۔ آج مہاراشٹر کے لیے بہت مشکل دن ہے۔ میں دادا کو دل سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ہم ان کے پورے خاندان اور این سی پی خاندان کے غم میں شامل ہیں۔ اس حادثے میں چار اور افراد کی موت بھی ہوئی۔ ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں بھی شریک ہیں۔ میں اپنے تمام پروگرام منسوخ کر چکا ہوں۔ میں تھوڑی دیر میں بارامتی کے لیے روانہ ہو رہا ہوں۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments