ایران اور ہندستان کے درمیان ’ایندھن تجارت‘ ایک بار پھر شروع ہو گئی ہے، جسے راحت بھری خبر تصور کیا جا رہا ہے۔ ایک ہفتہ میں ایران سے ایل پی جی کا پہلا جہاز ہندوستان پہنچنے کی توقع بھی ہے۔ سال 2018-19 سے ایران سے تیل کی درآمد تقریباً بند تھی، کیونکہ اسی عرصہ میں امریکہ نے ایران پر سخت پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے باعث ہندوستان کو مجبوراً درآمد روکنی پڑی تھی۔ تاہم حالیہ جنگ کے بعد امریکہ نے تہران کے خام تیل پر عائد کچھ پابندیاں ہٹا دی ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان توانائی کی تجارت دوبارہ شروع ہوتی نظر آ رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی ایل پی جی کی پہلی کھیپ اسی ہفتہ پہنچنے والی ہے اور آنے والے دنوں میں خام تیل اور ایل پی جی کی مزید کھیپ آنے کی امید ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیل صاف کرنے والی کمپنیاں نیشنل ایرانی آئل کمپنی کے ساتھ بات چیت کر رہی ہیں تاکہ جلد از جلد زیادہ مقدار میں خام تیل اور ایل پی جی منگوایا جا سکے۔ تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ قلیل مدت میں کتنی سپلائی حاصل ہو سکے گی۔ ڈاٹا کمپنی کے مطابق انڈین آئل کارپوریشن نے آخری بار جون 2018 میں ایران سے ایل پی جی کی خریداری کی تھی۔ اس بار آنے والی کھیپ میں تقریباً 43,000 ٹن بیوٹین اور پروپین گیس شامل ہے۔ یہ مقدار ہندوستان کی صرف آدھے دن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہے، جہاں ایل پی جی کا استعمال عموماً کھانا پکانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ ملک اپنی مجموعی ضرورت کا تقریباً دو تہائی حصہ بیرون ملک سے منگاتا ہے، جس میں سے 90 فیصد حصہ مشرقِ وسطیٰ سے آتا ہے۔ یہ سپلائی بیشتر آبنائے ہرمز کے ذریعہ ہوتی ہے، جو جنگ کے آغاز کے بعد تقریباً بند ہو گیا تھا۔ ہندوستان اپنی ایل پی جی کی مجموعی ضروریات کا تقریباً 60 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے۔ جنگ شروع ہونے کے بعد ہندوستان میں گھریلو ایل پی جی پیداوار میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس سے مجموعی کھپت کا تقریباً 56 فیصد حصہ پورا ہو رہا ہے، لیکن اس کے باوجود درآمد کی ضرورت برقرار ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں ہندوستان کی مجموعی کھپت 2.82 ملین میٹرک ٹن رہی۔ ایل پی جی کی سپلائی کو خام تیل سے بھی زیادہ اہم سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ملک میں اس کا بنیادی استعمال کھانا پکانے کے لیے ہوتا ہے۔ انرجی ڈاٹا کمپنی ’وورٹیکسا‘ کے شپنگ اعداد و شمار کے مطابق یکم مارچ سے 18 مارچ کے درمیان ہندوستان کی خام تیل کی درآمد گزشتہ ماہ کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریباً 23 فیصد کم رہی۔ اگر آبنائے ہرمز پورے مہینے بند رہتی ہے تو ماہرین کے مطابق مارچ میں خام تیل کی درآمد تقریباً 20 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔
Source: scoial media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات