نئی دہلی، 24 جون: گجرات کے احمد آباد ہوائی اڈے پر اس وقت ایک بڑا حادثہ ٹل گیا جب ایئر انڈیا کا ایک طیارہ غلطی سے اسی ٹیکسی-وے پر آ گیا جہاں سے انڈیگو کا ایک طیارہ پرواز کرنے کے لیے جا رہا تھا۔ ایئر انڈیا کے ایک ترجمان نے یہاں جاری بیان میں بتایا کہ بدھ کو پرواز نمبر اے آئی2493 ممبئی سے احمد آباد پہنچی اور لینڈنگ کے بعد طیارے نے انجانے میں غلط موڑ لے لیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ شام تقریباً آٹھ بجے کا ہے ۔ اس میں شامل ایئر انڈیا کا طیارہ اے 320 تھا۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ بعد میں طیارے کو محفوظ طریقے سے پارکنگ میں لے جایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری ایجنسیوں کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور معاملے کی اندرونی جانچ شروع کر دی گئی ہے ۔ انڈیگو کے ترجمان نے بتایا کہ پرواز نمبر 6 ای5160 احمد آباد سے ممبئی کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری میں تھی اور ٹیکسی کر کے پرواز کرنے جا رہی تھی، تبھی دوسری ایئر لائن کا طیارہ سامنے آ گیا۔ اس وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔ دونوں طیاروں کے پائلٹوں نے وقت پر اپنے اپنے طیارے روک لیے ، ورنہ بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ انڈیگو کے ترجمان کے مطابق، دونوں طیارے "محفوظ فاصلے پر" رکے تھے ۔ دوسرے طیارے کو ہٹائے جانے کے بعد انڈیگو کا طیارہ ممبئی کے لیے روانہ ہوا اور وہاں محفوظ اترا۔ انڈیگو نے بھی اپنی طرف سے ریگولیٹری ایجنسیوں کو واقعے کی اطلاع دے دی ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات