National

احمد آباد بم دھماکہ: گجرات ہائی کورٹ سے 38 ملزمین کی پھانسی اور 11 کی عمر قید برقرار

احمد آباد بم دھماکہ: گجرات ہائی کورٹ سے 38 ملزمین کی پھانسی اور 11 کی عمر قید برقرار

نئی دہلی: گجرات ہائی کورٹ نے احمد آباد بم دھماکہ مقدمہ میں نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے 38 ملزمین کی پھانسی اور 11 ملزمین کی عمر قید کی سزا کی توثیق کر دی۔ دو رکنی بنچ، جس میں جسٹس اے وائی کوگجے اور جسٹس سمیر دوے شامل تھے، نے تقریباً ایک سال تک روزانہ کی بنیاد پر اپیلوں کی سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے سزا یافتہ ملزمین کی جانب سے دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سیشن عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی قانونی امداد کمیٹی نے جمعیۃ علماء احمد آباد کے تعاون سے مجموعی طور پر 39 ملزمین کو قانونی امداد فراہم کی۔ یہ تمام ملزمین 2008 سے جیل میں بند ہیں اور ان کی گرفتاریاں مختلف ریاستوں، جن میں اتر پردیش، راجستھان، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش شامل ہیں، سے عمل میں آئی تھیں۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حلیم اللہ قاسمی نے بھی فیصلے کو چونکا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ملزمین کے اہل خانہ اور وکلا کی مشترکہ نشست جلد منعقد کی جائے گی تاکہ آئندہ قانونی حکمت عملی طے کی جا سکے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments