National

اجیت پوارکی بارامتی سیٹ سے بلامقابلہ منتخب نہیں ہوں گی سنیترا پوار، کانگریس نے کردیا امیدوار کا اعلان

اجیت پوارکی بارامتی سیٹ سے بلامقابلہ منتخب نہیں ہوں گی سنیترا پوار، کانگریس نے کردیا امیدوار کا اعلان

مہاراشٹرکی بارامتی اسمبلی سیٹ پرضمنی الیکشن کی تیاریاں تیزہوگئی ہیں۔ وہیں اب کانگریس نے اس سیٹ کے لئے اپنے امیدوارکے نام کا اعلان بھی کردیا ہے۔ اس سے پہلے یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ اجیت پوار کے احترام میں اس سیٹ کو بلامقابلہ رکھا جائے گا۔ حالانکہ اب کانگریس کی طرف سے امیدوارکے نام کا اعلان ہونے کے بعد ان قیاس آرائیوں پربریک لگ گیا ہے اوریہ طے ہوگیا ہے کہ بارامتی سیٹ بلامقابلہ نہیں رہے گی۔ اس سے پہلے آج ہی سنیترا پوارنے کانگریس کے ریاستی صدرہرش وردھن سپکال کو فون کرکے ان سے بلامقابلہ ضمنی الیکشن کویقینی بنانے کی گزارش کی تھی۔ دراصل، بارامتی اسمبلی سیٹ پرضمنی الیکشن کے لئے کانگریس پارٹی نے آکاش مورے کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ آکاش مورے کانگریس پارٹی کے ریاستی یونٹ کے سکریٹری ہیں۔ ان کا مقابلہ مہاراشٹر کی نائب وزیراعلیٰ سنیترا پوار سے ہوگا، جواجیت پوارکی اہلیہ ہیں۔ اجیت پوارکی طیارہ حادثہ میں موت ہوگئی تھی، جس کے بعد سے یہ سیٹ خالی تھی، جس پرضمنی الیکشن کرایا جا رہا ہے۔ کانگریس لیڈران نے بتایا کہ آکاش مورے پارٹی کے سابق ایم ایل سی وجے راومورے کے بیٹے ہیں اوردھانگرطبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ پیرکے روزاپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے، جواس عمل کی آخری تاریخ ہے۔ واضح رہے کہ بارامتی سیٹ پربلامقابلہ الیکشن کرانے سے متعلق تمام قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ اس کے لئے سنیترا پوارنے آج ہی کانگریس ریاستی صدرسے فون پربات بھی کی تھی۔ وہیں، ایک دن پہلے، سنیترا پوارنے شیوسینا (یوبی ٹی) کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کوفون کرکے ان سے بھی حمایت مانگی تھی۔ اس کے علاوہ شرد پوارکی این سی پی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ وہ بارامتی سیٹ پراجیت پوارکے احترام میں الیکشن نہیں لڑے گی۔ ایسے میں اب کانگریس کی طرف سے امیدوارکا نام اعلان کرنے کے بعد سیاسی ہلچل تیزہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سیٹ پر23 اپریل کو ووٹنگ ہوگی، جبکہ نتائج 4 مئی کواعلان کئے جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments