National

اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوار نائب وزیراعلی بننے کے لئے راضی! اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد کل ہوسکتی ہے حلف برداری

اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوار نائب وزیراعلی بننے کے لئے راضی! اراکین اسمبلی کی میٹنگ کے بعد کل ہوسکتی ہے حلف برداری

مہاراشٹرمیں اجیت پوارکی رحلت کے بعد نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اجیت پوارکی اہلیہ سنیترا پوارکل نائب وزیراعلیٰ کے طورپرحلف لے سکتی ہیں۔ اگرسنیترا پوارنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھاتی ہیں تومہاراشٹرکی پہلی خاتون نائب وزیراعلیٰ ہوں گی۔ جمعہ کے روزاین سی پی کے لیڈران نے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کی تھی اور سنیترا پوارکونائب وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق، کل صبح 11 بجے ممبی میں سبھی این سی پی اراکین اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ ہوگی۔ اس میٹنگ میں سنیترا پوارکوقانون سازپارٹی کا لیڈرمنتخب کیا جائے گا، جس کے بعد شام کوسنیترا پوارنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔ جمعہ کے روزاین سی پی لیڈرچھگن بھجبل، سنیل تٹکرے، دھننجے منڈے اورپرفل پٹیل نے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے سنیترا پوارکو نائن وزیراعلیٰ بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔ اس درمیان شام کوسبھی سینئراین سی پی لیڈر چھگن بھجبل، سنیل تٹکرے، دھننجے منڈے اورپرفل پٹیل وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملنے کے لئے ورشا رہائش گاہ پہنچے۔ ورشا کی رہائش گاہ پرہوئی میٹنگ کے بعد سنیترا پوارکا نام آخرکارنائب وزیراعلیٰ عہدے کے لئے طے ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سنیترا پوار، نائب وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے تیارہیں۔ ان کے نام کا اعلان کل متوقع ہے۔ اس دوران نریش اروڑہ نے بارامتی میں سنیترا پوار، پارتھ اورجے پوارکے ساتھ بات کی۔ سنیترا پوارکے پیغام کے ساتھ نریش اروڑہ بارامتی سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔ سنیترا پوارکا پیغام سینئراین سی پی لیڈروں تک پہنچایا جائے گا۔ اس درمیان، سنیترا پواراوراجیت پوارکے خاندانی مشیرنریش اروڑہ کے درمیان میٹنگ ہوئی۔ بارامتی میں ہوئی میٹنگ میں سنیترا پوار، پارتھ پوار، جے پواراورنریش اروڑہ موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد یہ طے ہوا کہ فیملی کا کیا فیصلہ ہے، یہ نریش اروڑہ ممبئی کے لیڈران کو بتائیں گے۔ آج ہی این سی پی لیڈران کا ایک وفد بارامتی گیا، جنہوں نے سنیترا پوارسے ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیررات یا صبح سنیترا پوارممبئی آسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے روزاجیت پوارکی موت کے بعد سے این سی پی کے حامی سنیترا پوارکونائب وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ حامیوں کا کہنا ہے کہ اگرسنیترا پوارنائب وزیر اعلیٰ بنتی ہیں توسنیترا پوارکی مضبوطی برقراررہے گی۔ اس کے ساتھ ہی این سی پی کے لیڈراجیت پوارکے پاس جو محکمہ تھے، انہیں سنیترا پوارکودینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments