National

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

مہاراشٹر کے بارامتی میں بدھ کی صبح ایک بڑا طیارہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ لینڈنگ کے دوران پیش آیا جس میں اجیت پوار سمیت جہاز میں سوار 5 افراد کی موت ہو گئی۔ جیسے ہی حادثے کی خبر پھیلی، مہاراشٹر کے کئی سرکردہ لیڈر بارامتی کا رخ کرنے لگے۔ اہلیہ بائی ہولکر اسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہونا شروع ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے فون پر حادثے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا اور انہیں عوام کا لیڈر قرار دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’شری اجیت پوار جی عوامی لیڈر تھے جن کا نچلی سطح پر عوام سے گہرا تعلق تھا۔ انہیں ایک محنتی شخصیت کے طور پر بڑے پیمانے پر احترام حاصل تھا جو مہاراشٹر کے عوام کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے۔ انتظامی امور پر ان کی گرفت اور غریبوں و پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کا جذبہ بھی قابل ذکر تھا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں لکھا کہ ’’ان کی بے وقت موت انتہائی حیران کن اور دکھ بھری ہے۔ ان کے اہل خانہ اور لاتعداد چاہنے والوں سے دلی تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی اجیت پوار کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’شری اجیت پوار کی طیارہ حادثے میں المناک وفات کی خبر نہایت صدمہ خیز اور دل دہلا دینے والی ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کا بے وقتی نقصان ہے جس کے سامنے ایک طویل اور تابناک سیاسی مستقبل تھا۔ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم و الم کا اندازہ الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ میں پوار خاندان، ان کے حامیوں اور خیر خواہوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’مہاراشٹر کے عوام کی مختلف آئینی حیثیتوں میں خدمت انجام دینے والے شری اجیت پوار کو ایک منجھے ہوئے سیاست دان کے طور پر یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے خلوص اور بصیرت کے ساتھ عوامی ذمہ داریاں نبھائیں۔ اللہ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے۔‘‘ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی جناب اجیت پوار اور ان کے ساتھی مسافروں کے آج ہوائی جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ میں دکھ کی اس گھڑی میں مہاراشٹر کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔ میں تمام پوار خاندان اور ان کے چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے بھی اجیت پوار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’مہاراشٹر میں پیش آنے والے ہولناک طیارہ حادثے میں نائب وزیر اعلیٰ شری اجیت پوار جی اور دیگر افراد کے انتقال کی خبر انتہائی دکھ بھری ہے۔ ایشور مرحوم کی روحوں کو سکون عطا فرمائے۔ محترم شرد پوار جی، سپریہ سولے جی، ان کے تمام اہل خانہ اور محترم اجیت پوار جی کے حامیوں سے گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘ کانگریس رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا، “ٹی وی چینلز پر یہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ڈپٹی سی ایم اجیت پوار طیارے میں سوار تھے۔ ابھی تک کوئی سرکاری یا تصدیق شدہ اطلاع نہیں آئی ہے۔ میں صرف ایشور سے دعا کر سکتا ہوں کہ کوئی معجزہ ہو جائے اور سب خیریت سے ہوں۔” کانگریس رکن پارلیمنٹ وویک تنکھا نے کہا، “مجھے اس بارے میں بالکل بھی علم نہیں تھا، ابھی آپ سے معلوم ہوا اور یہ واقعی تشویشناک ہے۔ میں ایشور سے دعا کروں گا کہ سب محفوظ رہیں کیونکہ اجیت پوار ایک عظیم لیڈر تھے۔ پوار صاحب اور ان کے خاندان سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں، اس لیے ہم دل سے امید کرتے ہیں کہ سب محفوظ اور زندہ ہوں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اس حادثے میں کسی کو نقصان نہ پہنچا ہو۔” بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے نائب صدر دیبی پرساد مشرا نے کہا، “یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ اجیت پوار مہاراشٹر کے ایک معزز اور بااثر لیڈر تھے۔ انہوں نے شرد پوار کی پارٹی سے الگ ہو کر اپنا دھڑا بھی قائم کیا تھا۔ وہ مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اس سے قبل آبپاشی کے وزیر بھی رہ چکے تھے۔ پونے، بارامتی اور پورے مہاراشٹر میں ان کا خاصا اثر و رسوخ تھا۔”

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments