National

اجیت پوار کا بلدیاتی انتخابات کے لیے این سی پی کے دونوں گروپوں کے بیچ اتحاد کا اعلان

اجیت پوار کا بلدیاتی انتخابات کے لیے این سی پی کے دونوں گروپوں کے بیچ اتحاد کا اعلان

پونے/پمپری: مہاراشٹر کے پمپری-چنچواڑ کی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار کے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ پمپری-چنچواڑ میں این سی پی کے دونوں گروپ (شرد پوار اور اجیت پوار دھڑے) مل کر الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ این سی پی کے دونوں گروپ جو فی الحال گھڑی اور بگل کے انتخابی نشانات استعمال کرتے ہیں، آئندہ انتخابات میں ایک ساتھ امیدوار کھڑے کریں گے۔ اجیت پوار نے کہا کہ "پمپری-چنچواڑ میں این سی پی کے دونوں نشان گھڑی اور بگل ایک ساتھ میدان میں اتریں گے۔ یہ خاندان دوبارہ ایک ساتھ آ رہا ہے۔ بہت سے پارٹی کارکن اور عوام چاہتے تھے کہ این سی پی کے دونوں دھڑے متحد ہو جائیں۔" اس فیصلے نے پارٹی کارکنوں میں ایک بار پھر جوش بھر دیا ہے اور بالآخر دیرینہ الجھن کا خاتمہ ہو گیا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ مہاراشٹر کی مجموعی ترقی کے لیے کچھ سخت اور عملی فیصلے لینے کی ضرورت ہوگی، اجیت پوار نے کہا کہ یہ اتحاد ریاست کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہم ریاست میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ذاتی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح طور پر اشارہ کیا کہ اس اتحاد کے پیچھے اہم مسئلہ سیٹوں کی تقسیم کا تھا۔ اجیت پوار نے کہا کہ "کچھ ایڈجسٹمنٹ کے بعد سیٹوں کی تقسیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اگلے دو دنوں میں پوری تصویر واضح ہو جائے گی۔" اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امیدواروں کے ناموں، سیٹوں کی تقسیم اور تشیری مہم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اس اعلان نے پمپری چنچواڑ کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ قیاس کیا جا رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں این سی پی کی طاقت میں اضافہ ہوگا۔ اب یہ صاف ظاہر ہے کہ یہ پیش رفت اپوزیشن جماعتوں اور برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے لیے بھی ایک بڑا سیاسی درد سر ثابت ہو سکتی ہے۔ دریں اثنا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے سیٹ شیئرنگ میں سبقت بنا لی ہے۔ پارٹی نے ممبئی میں 37 اور چھترپتی سمبھاجی نگر میں 18 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی۔ این سی پی کی 37 امیدواروں کی پہلی فہرست میں نواب ملک کے بھائی سمیت تین امیدوار شامل ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں نواب ملک کے بھائی کیپٹن ملک، ان کی بہو بشریٰ ملک اور ان کی بہن سعیدہ خان کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) نے آنے والے ممبئی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے لیے "تنہا" لڑائی کا عزم کیا ہے اور امیدواروں کی پہلی فہرست تیار کرنے میں سب سے آگے رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ این سی پی پیر سے اپنے امیدواروں کو اے بی فارم تقسیم کرنا شروع کر دے گی۔ این سی پی نے ممبئی میونسپل کارپوریشن انتخابات کی ذمہ داری نواب ملک اور ایم ایل اے ثنا ملک کو سونپی ہے۔ اس لیے این سی پی نے خود کو عظیم اتحاد سے الگ کر لیا ہے اور امیدواروں کو کھڑا کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسی بیچ ٹھاکرے برادران نے ایک پریس کانفرنس کی اور شیوسینا (یو بی ٹی) اور ایم این ایس کے درمیان اتحاد کا اعلان کیا۔ اب امید ہے کہ ادھو ٹھاکرے اور راج ٹھاکرے اپنے امیدواروں کی فہرستوں کا اعلان کریں گے۔ شیو سینا (یو بی ٹی) اور ایم این ایس کے بیچ بھی سیٹوں کی تقسیم کا عمل اپنے آخری مراحل میں ہے، چند سیٹوں کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments