National

''اگر سب لوگ چاہیں تو ہندستان ہندو راشٹر بن سکتا ہے '' : موہن بھاگوت

''اگر سب لوگ چاہیں تو ہندستان ہندو راشٹر بن سکتا ہے '' : موہن بھاگوت

بینگلورو، 09 نومبر : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ اگر ہندستان کے ایک ارب چالیس کروڑ شہری اجتماعی طور پر یہ فیصلہ کر لیں تو ملک ''کل صبح تک'' ہندو راشٹر بن سکتا ہے ۔ اتوار کو سنگھ کی سو سالہ سفر کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مسٹر بھاگوت نے کہا کہ ہندو راشٹر کا نظریہ ایک مضبوط، متحد اور پُراعتماد ہندوستان کی بنیاد کی نمائندگی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا، ''اگر ہندوستان کے ایک ارب چالیس کروڑ لوگ واقعی فیصلہ کر لیں تو یہ ملک کل صبح تک ہندو راشٹر بن سکتا ہے ۔'' انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندو راشٹر کا تصور سیاسی نہیں بلکہ تہذیبی ہے ۔ ''ہندو راشٹر ہندوستان کی پہچان اور طاقت کا جوہر ہے ۔ اس کا مطلب ہم آہنگی، مساوات اور اتحاد ہے - بالادستی نہیں۔ یہ اس ثقافتی بنیاد کی عکاسی کرتا ہے جو ملک کو ایک ساتھ جوڑے رکھتی ہے ۔'' اتوار کو اپنے خطاب میں مسٹر بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان تمام ممالک کے ساتھ دوستی کا خواہاں ہے ، تاہم چین کے ساتھ موجود پیچیدگیوں کے پیش نظر اسے اپنی خودمختاری کا دفاع کرنا ہوگا۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ''ہم دنیا کے ہر ملک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، لیکن چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران اپنی سرحدوں اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمیں چوکس اور مضبوط رہنا ہوگا۔''

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments