اتر پردیش کے ضلع اناؤ میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر آج ( منگل،26مئی) علی الصبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں اب تک 6 افراد ہلاک جب کہ 12 سے زائد مسافر شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مسافروں سے بھری ایک بس دہلی سے بہار جا رہی تھی۔ اسی دوران بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ ضلع کے اوراس تھانہ علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس میں تقریباً 30 مسافر سوار تھے۔ کئی مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔ شدید زخمیوں کو لکھنؤ ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے، جب کہ کچھ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک داروغہ اور ایک قیدی بھی شامل ہیں۔ متوفی داروغہ رام چندر بہار کے سیوان ضلع سے قیدی چھترپال کو لے کر دہلی گئے تھے اور وہاں سے واپس لوٹ رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی یوپیڈا اور پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ اس کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بس تیز رفتاری سے چل رہی تھی۔ اسی دوران ڈرائیور کو جھپکی آ گئی اور اس نے بس پر قابو کھو دیا۔ اس کے بعد بس ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی اور ریلنگ پر جا لٹکی، جس کے باعث کئی مسافر بس کی کھڑکیوں سے نکل کر ایکسپریس وے کے نیچے جا گرے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات