سرینگر: لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات میں کشمیر کے تین ڈاکٹروں کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں لیکر ان کے ملوث ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پولیس کی چھان بین جاری ہے۔ اس معاملے پر جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی نے تشویش ظاہر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر یہ ڈاکٹر واقعی ملوث پائے گئے تو کشمیریوں سمیت ملک کے مسلمانوں کو بھی اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے۔‘‘ محبوبہ مفتی نے سرینگ رمیں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: ’’اگر تحقیقات میں یہ ڈاکٹر ملوث پائے گئے تو یہ جموں و کشمیر کے لوگوں، خاص طور پر ملک کے مسلمانوں کے لیے تشویش کا باعث ہوگا، اور ہمارے لیے یہ بہت افسوسناک بات ہوگی کیونکہ بہترین دماغ (یعنی ڈاکٹرز) ضائع ہو رہے ہیں۔‘‘ محبوبہ مفتی کے مطابق: ’’اس سے جموں و کشمیر کے لوگوں اور ملک کے مسلمانوں کی شبیہہ خراب ہوگی اور ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘ پیر کے روز دہلی کے لال قلعہ میں ہوئے کار دھماکے میں 12 شہری جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے کی تحقیقات جموں و کشمیر پولیس اور قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) سمیت دیگر ادارے کر رہے ہیں۔ ان ایجنسیز کے مطابق ’’چار کشمیری ڈاکٹروں کا اس واقعے میں ملوث ہونے کا امکان ہے اور اس وقت زیر تفتیش ہے۔‘‘ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ کے کوئل گاؤں کے رہائشی ڈاکٹر عمر نبی مبینہ طور پر اس کار کو چلا رہے تھے جس میں پیر کو بھارت کے دارالحکومت دہلی میں لال قلعہ کے قریب دھماکہ ہوا۔ جموں و کشمیر پولیس نے کوئل سے ڈاکٹر مزمل شکیل، کولگام سے ڈاکٹر عدید احمد راتھر، اور پلوامہ کے بنزو علاقے سے ڈاکٹر سجاد مَلّا کو گرفتار یا حراست میں لیا ہے تاکہ واقعے سے متعلق تحقیقات آگے بڑھائی جا سکے۔ پولیس نے ان ڈاکٹروں کے کچھ رشتہ داروں سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ ادھر، سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران محبوبہ مفتی نے امید ظاہر کی کہ ’’تحقیقات شفاف اور منصفانہ‘‘ ہوگی اور مشتبہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ’’مجرموں‘‘ جیسا برتاؤ نہیں کیا جائے گا۔ ان گرفتاریوں اور چھاپوں کے بعد پولیس نے وادی بھر میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے جماعت اسلامی سے وابستہ بعض افراد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں اور وادی بھر سے دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو