National

اجودھیا میں مشتبہ حالات میں تین افراد کی موت

اجودھیا میں مشتبہ حالات میں تین افراد کی موت

اجودھیا:10 اکتوبر : اترپردیش کے ضلع اجودھیا میں بیکاپور کوتوالی علاقے کے کلیان پور گاوں میں جمعہ کی صبح مشتبہ حالات میں ایک شیرخوار سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔پولیس کے مطابق مہلوکین میں کلیان پور گاوں کے رہائشی الطاف، ان کے رشتہ دار التمش اور تفسیر شامل ہیں۔ الطاف کی موت ضلع اسپتال میں علاج کے دوران ہوئی، جب کہ التمش نے ایک نجی اسپتال میں دم توڑا۔ تفسیر کی موت راج رشی دشرتھ میڈیکل کالج، درشن نگر میں علاج کے دوران واقع ہوئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ جمعرات کی رات سب نے کھانا کھانے کے بعد آرام کیا اور کچھ ہی دیر میں بے ہوش ہو گئے ۔ تینوں کو فوری طور پر ضلع اسپتال پہنچایا گیا جہاں الطاف کی موت ہو چکی تھی۔ بعد اذاں بہتر علاج کے لیے باقی دو افراد کو راج رشی دشرتھ میڈیکل کالج بھیجا گیا، مگر راستے میں تفسیر نے دم توڑدیا۔ التمش کو نزدیکی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس نے بھی دم توڑ دیا۔ پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور موت کی اصل وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments